(حدیقہ کی بلی (دانیہ رضوان

246

ہیں سارے بچّے حیران
حدیقہ کب سے ہے ہلکان
حسّان بھیّا میں قربان
ڈھونڈو نا بلّی کے کان
ناک سلامت ہے دُم بھی ہے
صدمے سے ہورہی ہے ہلکان
اس کی ننھی سی جان
غائب ہیں بلّی کے کان
چوہے کی ہو سینہ زوری
یا کوّے نے کی ہو چوری
کیسے لوں پیاری آنی جان
میں اپنی بلّی کے کان
n n

حصہ