احساس کے رشتے

63

صبیح نے ارحم سے کہا : آج کچھ نیا کرنے کا دل چاہ رہا ہے مثلا کچھ بھی ہو بس نیا ہو۔ ارحم : ہم کھیلتے تو روز نیا کھیل ہیں کبھی بیڈ منٹن کبھی کرکٹ فٹبال اب تو ہم ہاکی بھی کھیلنے لگ گئے ہیں۔ پھر اور کیا نیا ہوسکتا ہے؟

صبیح : میں بھی سوچ ہی رہا ہوں تم بھی سوچو
ارحم : سوچتے سوچتے کہیں کھیل کا وقت ہی ختم نہ ہو جائے دیکھو تو ہمارے سارے دوست بھی منتظر ہیں کہ ہم آج کیا کھیلیں گے؟
صبیح: میرا خیال ہے ہم آج کوئی انڈور گیم کھیل لیتے ہیں انس : مثلا کونسا ؟ لوڈو ۔کیرم اونو۔ کارڈز سانپ سیڑھی شطرنج ڈرافٹ
ارحم : کیرم ٹھیک رہے گا۔
محسن: نہیں یار کارڈز۔
نوفل : شطرنج۔ بس ڈن ہوگیا
صبیح : نہیں کچھ اور کچھ نیا ہو۔

ارحم : تمہارے اس نئے پرانے کے چکر میں آج کھیل کا ٹائم نکل جائے گا۔
انس : بہت بور ہو تم لوگ کچھ لگتا ہے آج کچھ کھیلنے کا ارادہ ہی نہیں ہے۔ میں تو چلا گھر موبائل یا نیٹ پر گیم کھیلوں گا۔
ارحم : میں بھی یہی سوچ رہا ہوں۔ اچھا بائے

نوفل اور محسن صبیح کے پاس آئے اور کہا صبیح یار طبیعت تو ٹھیک ہے کیا کوئی پریشانی ہے؟
صبیح: اصل میں بات یہ ہے کھیلنے کے لیے کھیل کا سامان چاہیے ہوتا ہے چاہے انڈور ہو یا آؤٹ ڈور لیکن جب میں فلسطین کے بچوں کا سوچتا ہوں کہ کہ انکے پاس تو اب کھیل کا سامان بھی نہیں وہ کیسے کھیلتے ہونگے ؟
نوفل اور محسن بولے : یہ بات تو ہے۔
ارحم اور انس گئے نہیں تھے وہ بھی ان کی باتیں سن رہے تھے۔
ارحم نے کہا: کہ وہ ابھی بھی بہت سے کھیل سکتے ہیں۔
صبیح : کون سے؟
ارحم : پکڑن پکڑائی۔ کھو کھو برف پانی۔ آسو پنجو۔ اکڑ بکڑ پہل دوج۔ لنگڑی پالا ۔ کوڑا ہے جمال شاہی۔ آنکھ مچولی وغیرہ۔
صبیح: لیکن کیا انہیں یہ کھیل آتے ہوں گے؟
نوفل : نیٹ پر سرچ کرتے ہیں کہ فلسطین میں بچے کون سے کھیل کھیلتے ہیں۔
محسن : ارے واہ بھئی واہ پتہ چل گیا فلسطین کے بچوں کو یہ کھیل آتے ہیں لیکن ان کے ہاں انکے نام اور انہیں کھیلنے کا طریقہ کچھ مختلف ہے ۔
صبیح : کیا سچ ؟ وہ لوگ کھیل سکتے ہیں نا۔
انس : ہاں بھئی کھیل سکتے ہیں ۔
نوفل : بھلا کیسے کھیلتے ہوں گے وہ لوگ خالی پیٹ زخموں سے چور روح اور جسم کے ساتھ؟
محسن : کیو ں نہیں وہ بہت با ہمت ہیں اچھے دنوں کی امید لیے دن رات گزارنے کے لیے وہ ضرور کھیلتے ہوں گے۔
صبیح: اللہ کرے وہ ایسا ہی کرتے ہوں۔
ارحم : فلسطین کے بچے بھی ہمارے جیسے ہی ہیں وہ آج مشکل حالات سے دوچار ہیں کہ ہم انکا احساس اور ان کے لیے دعاتو کر ہی سکتے ہیں۔ آؤ ہم مل کر انکے لیے دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں مشکلات سے نجات دے کراچھی طرح کھیلنے اور بچپن گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں امن و سلامتی عطا فرمائے۔آمین۔

حصہ