شیرشاہ سوری کا مزار

83

ہندوستان کے ایک بادشاہ شیر شاہ سوری کا مزار بہار کے قریب سہسرام میں واقع ہے۔ اس نے ہمایوں سے تخت چھینا تھا اور اسے ایران فرار ہونے پر مجبور کردیا تھا۔ اس نے پانچ سال کی حکومت میں کلکتہ سے پشاور تک موجودہ جی ٹی روڈ کو صاف ستھرا کیا، پتھروں کو لگوایا کہ ہر موسم میں رواں رہ سکے۔ اپنا مقبرہ اپنی زندگی میں ہی بنوانا شروع کیا۔ اپنی زندگی میں تو اسے مکمل نہ کرسکا لیکن اس کے دفن ہونے کے بعد تین ماہ تک دن رات کام کرا کے اس کے بیٹے نے اگست 1545ء میں اسے مکمل کرایا۔ 1778ء میں ایک انگریز نے اس کے تعمیری تنوع اور انجینئرنگ کو تاج محل سے بہتر قرار دیا۔ یہ سینڈ اسٹون سے بنایا گیا تھا۔ لارڈ کنگھم کا کہنا تھا کہ اگر اس کے ساتھ کوئی رومانی کہانی جڑی ہوتی اور اس کی دیواروں پر سنگِ مرمر ہوتا تو یہ یقینا تاج محل سے کہیں زیادہ مشہور عمارت ہوتی۔

حصہ