بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر

114

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا، عائشہ زہری نے بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے جنگ لڑی اوردشمن کوتمام مذموم مقاصد میں ناکام کیا۔
آواران بلوچستان کے سب سے زیادہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ عائشہ نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں عوام کے مصائب و مشکلات کو حل کرنا میری اوّلین ترجیحات میں سے ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حکم پر ڈپٹی کمشنر نے آواران کی تمام پسماندہ تحصیلوں میں کھلی کچہری کا کامیاب انعقاد کیا اور آواران کے عوام کے مسائل اور سیکیورٹی سے متعلق مشکلات کو حل کرنے کے لیے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔آواران زرعی لحاظ سے انتہائی اہم علاقہ ہے لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث عوام بے حد مشکلات کا شکار ہیں عائشہ نے اپنی بہادری اور ثابت قدمی سے آواران کو واپس امن کے راستے پر گامزن کیا۔
بلوچستان میں خاتون نے پہلی بار ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز ہوکر ثابت کردیا کہ جذبے سچے ہوں تو مشکلات کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

حصہ