کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹرپر ایک روزہ جنگل ایڈونچر2024کا انعقاد

118

کراچی پریس کلب اورسندھ بوائے اسکاوٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کے پی سی اراکین کے بچوں کے لیے ایک روزہ جنگل ایڈونچر کیمپ2024 کا انعقاد کیا گیاہے۔

گلستان اسکاوٹس ،گلشن اقبال میں 4 جولائی ،جمعرات ،صبح 9 تا شام5 بجے منعقد ہونے والے جنگل ایڈونچر کیمپ میں 200 سے زاید بچے اور بچیوں نے شرکت کی ہے، جس میں 110بچیاں اور90بچوں سمیت والدین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ۔جنگل ایڈونچر میں بچے بچیوں سمیت والدین نے بھی کیمپ میں ہونے والی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقعے پر بچوں کی اسمبلی اورپاکستانی پرچم لہرا کر پرچم کشائی کی گئی۔

جنگل ایڈونچر میں بچوں کو مختلف سرگرمیاں کرائی گئی جس میں فلائی زپ لائن کے زریعے بلندی سے اترنے کا طریقہ، جنگل ایڈونچر ٹرئل،مشاہدات،کم گیمز،اندھیرے میں سفر،اسکاؤ ٹس گیمزو ملی نغمات،ٹیم بلڈنگ گیمز، چھپے ہوئے خزانے کی تلاش،انڈور اسپورٹس سرگرمیوں میں آرچری،گن شوٹنگ،فٹ سال،ٹیبل ٹینس ،ٹیپ بال،بیڈ منٹن سمیت دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے گلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر گلشن اقبال پر منعقدہ ایک روزہ کراچی پریس کلب جنگل ایڈونچر کیمپ 2024کی اختتامی تقریب سے کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد، سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف اور جامعہ کراچی کے ڈین فیکلٹی آف لاءجسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز،صوبائی اسکاؤٹ سیکرٹری سید اختر میر نے خطاب کیا۔

جبکہ اختتامی تقریب میں کراچی پریس کلب کے خازنچی احتشام سعیدقریشی(پاشا )گورننگ باڈی کے شمس کیریو ،فوڈ کمیٹی کے کے انچارج اورکراچی یو نین آف جرنلسٹس دستور کے سینئر نائب صدر کفیل الدین فیضان،انتظامی کمیٹی کے منیر عقیل انصاری،نذیر احمد عباسی،عادل سلطان،فرحان گل،ذیشان احمد،عمران غوری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اسی طرح جنگل ایڈونچر کیمپ کے ٹرینرز اسکاؤٹ ہیڈ کوارٹر فاطمہ عبداللہ،سید حبیب الدین ،محمد صادق ودیگر نے شرکت کی، جبکہ میزبانی کے فرائض سینئر صحافی معین اللہ خان نے انجام دیے، جنگل ایڈونچر کیمپ میں شریک اراکین کراچی پریس کلب کے بچے و بچیوں اور والدین کے لیے وافر مقدر میں ٹھنڈ ے شربت ،صبح کا ناشتہ ،دوپہر کا کھانااور ریفریشمنٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

ایک روزہ جنگل ایڈونچر کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکاوٹ کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) حسن فیروز نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کراچی پریس کلب اپنے اراکین کے بچوں کے لیے اس طر ح کی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہے۔ اسکاوٹس کی تربیت بچوں میں خود اعتمادی کے ساتھ دیگر خصوصیات اسے دوسرے بچوں سے ممتاز کرتی ہیں ۔کراچی پریس کلب ہر سال اس طرح کے کیمپ کا انعقاد باقائدگی سے کرتی ہے جو اچھی روایت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ایک روزہ کیمپ کے دوران بچوں میں قائدانہ کردار، مل جل کر کام کرنے،خود انحصاری اور کئی اہم مہارتوں کے بارے میں تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہرسال سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے پریس کلب کے ممبران کے بچوں کیلئے اسکاوٹ کیمپس منعقد کئے جاتے ہیں جس سے ہمارے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے کیونکہ آج کے دور میں بچوں کے لئے بیرونی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں ۔ دی ڈیموکریٹس اپنے ممبران کے ساتھ ان کے اہل خانہ کے لیے سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔اسکاؤٹس کیمپس کے انعقاد سے بچوں کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے ۔کراچی پریس کلب اس طرح کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہاکہ کراچی پریس کلب اپنے اراکین اور ان کے اہل خانہ کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں کا انعقاد مختلف اوقات میں سال بھر جاری رکھتی ہے ،کراچی پریس کلب پاکستان کا وہ واحد پریس کلب ہے جہاں اراکین اور ان کے اہل خانہ کو اسکاوٹس کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

شعیب احمد خان نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا سب بڑا اور میگا ایونٹ کراچی پریس کلب فیملی فن گالا اور فیملی پکنک کا اعلان آئندہ چند روز میں کردیا جائے گا۔انہوں نے جنگل ایڈونچر کیمپ کے کامیاب کے انعقاد پر سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے ٹرینرز اور کراچی پریس کلب کی انتطامی کمیٹی ،فوڈ کمیٹی اور پریس کلب اسٹاف ،شرکا ءسمیت اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی اس طرح کے اسکاوٹس کیمپ کے انعقاد کے لیے سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید اختر میر سمیت تمام دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔

صوبائی سیکرٹری سید اختر میر نے کہا کہ کراچی پریس کلب اور سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کا بچوں کی تربیت کے حوالے سے اشتراک اور کیمپس کا انعقاد اچھا عمل ہے۔ ہم اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کراچی پریس کلب کے ممبران کے بچوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرتے رہیں گے۔جنگل ایڈنچر کیمپ اسی سلسلے کی کڑی ہے جبکہ سالانہ دو روزہ کیمپ نومبر میں منعقد کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی پریس کلب اسکاوٹس ٹیم کو سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن میں رجسڑڈ کر لیا ہے ہے اور کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر منیر عقیل انصاری کو اس کا ٹیم لیڈرمقرر کیا ہے ۔ اب کراچی پریس کلب کے اراکین کے بچے آسانی کے ساتھ گلستان اسکاوٹس ٹریننگ سینٹر گلشن اقبال میں منعقد ہونے والی مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں ہمارے ٹرینرز بچوں کو بھر پور تربیت فراہم کریں گے،انہوں نے کہاکہ اس طرح کہ کیمپ کا مقصد بچوں میں چھپی صلاحتیوں کو نکھارناہے۔ جنگل ایڈونچر کیمپ کا مقصد بچوں کی جسمانی، ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے قومی اور بین الاقوامی سطح پر انہیں معاشرے کی بہتری کے لیے استعمال کرنا ہے۔

آخر میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد نے سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف ریٹائرڈ حسن فیروز،صوبائی اسکاؤٹ سیکرٹری سید اختر میر ، ٹرینرز،شرکاءسمیت کیمپ کو کامیاب بنانے میں مدد کرنے والے تمام شراکت داروں اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اختتامی تقریب سے قبل کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد سمیت دیگر اراکین کو سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کی جانب یادگاری سیونیئر پیش کیا گیا ۔

کراچی پریس کلب کی جانب سے اسکاوٹ کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز ،صوبائی سیکرٹری سید اختر میر اورتربیت دینے والے سینئر ٹرینرز کو ان کی خدمت کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز اورسرٹیفکیٹ سے نوازا گیا،جبکہ ایک روزہ جنگل ایڈونچر کیمپ2024 میں قابل ستائش خدمات انجام دینے والے اور تربیت حاصل کرنے والے بچوں کو اسناد پیش کیے گئے۔

حصہ