ناف ۔۔۔ایک عجوبہ

302

ناف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے۔ 62 سال کی عمر کے ایک بوڑھے آدمی کو بائیں آنکھ سے صحیح نظر نہیں آرہا تھا۔ خاص طور پر رات کو تو نظر اور بھی خراب ہوجاتی تھی۔

ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کی آنکھیں تو ٹھیک ہیں، ایک مسئلہ ہے کہ جن رگوں سے آنکھوں کو خون فراہم ہوتا ہے وہ سوکھ گئی ہیں۔

سائنس کے مطابق سب سے پہلے اللہ کی تخلیق انسان میں ناف بنتی ہے، جو ایک کارڈ کے ذریعے ماں سے جڑ جاتی ہے، اور اسی خاص تحفے سے جو بظاہر ایک چھوٹی سی چیز ہے‘ ایک پورا انسان تیار ہوجاتا ہے۔ سبحان اللہ۔

ناف کا سوراخ ایک حیران کن چیز ہے
سائنس کے مطابق انسان کے مرنے کے تین گھنٹے بعد تک ناف کا یہ حصہ گرم رہتا ہے۔ وجہ اس کی یہ بتائی جاتی ہے کہ یہاں سے بچے کو ماں کے ذریعے خوراک ملتی ہے۔ بچہ پوری طرح سے 270 دن میں فارم ہوجاتا ہے یعنی 9 مہینے میں۔

یہی وجہ ہے کہ ہماری تمام رگیں اس مقام سے جڑی ہوتی ہیں۔ اس کی اپنی خود کی ایک زندگی ہوتی ہے۔

پیچوٹی ناف کے اس سوراخ کے پیچھے موجود ہوتی ہے جہاں تقریباً 72 ہزار رگیں موجود ہوتی ہیں۔ ہمارے جسم میں موجود رگیں اگر پھیلائی جائیں تو زمین کے گرد دو بار گھمائی جا سکتی ہیں۔

علاج:
آنکھوں کی رگوں کا سوکھ جانا، صحیح نظر نہ آنا، گلونگ کھال اور بال کے لیے روز رات کو سونے سے پہلے تین قطرے خالص دیسی گھی کے، یا ناریل کا تیل ناف کے سوراخ میں ٹپکائیں اور تقریباً ڈیڑھ انچ سوراخ کے اردگرد لگائیں۔

گھٹنوں کی تکلیف دور کرنے کے لیے تین قطرے ارنڈی کے تیل کے سوراخ میں ٹپکائیں اور اردگرد لگائیں جیسے اوپر بتایا ہے۔

کپکپی اور سستی دور کرنے، جوڑوں کے درد میں افاقے اور جِلد کے سوکھ جانے کو دور کرنے کے لیے سرسوں کے تیل کے تین قطرے اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کریں۔

ناف کے سوراخ میں تیل کیوں ڈالا جائے:
ناف کے سوراخ میں اللہ نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ جو رگیں جسم میں اگر کہیں سوکھ گئی ہیں تو ناف کے ذریعے اُن تک تیل پہنچایا جا سکتا ہے جس سے وہ دوبارہ کھل جاتی ہیں۔

بچے کے پیٹ میں اگر درد ہو تو ہینگ کو پانی اور تیل میں مکس کرکے ناف کے اردگرد لگائیں، چند ہی منٹوں میں اِن شاء اللہ آرام آجائے گا۔

کان کے لیے :
کانوں میں سائیں سائیں کی آواز آتی ہو تو پچاس گرام سرسوں کے تیل میں دو عدد تخم ہرمل پیس کر ناف میں پندرہ دن لگانے سے سائیں سائیں کی آواز آنا ختم ہوجاتی ہے۔
قوتِ سماعت کے لیے:
قوتِ سماعت کی کمی دور کرنے کے لیے سرسوں کے پچاس گرام تیل میں دارچینی پیسیں، بیس گرام جلاکر وہ تیل ناف میں لگانے سے قوتِ سماعت میں بہتری آتی ہے۔
پیٹ کا پھولنا :
پچاس گرام سرسوں کے تیل میں بیس گرام کلونجی کا تیل ملا کر ہلکا گرم کرنے کے بعد ٹھنڈا کرکے لگانے سے دو ماہ میں پیٹ کنٹرول ہوجاتا ہے۔ یہ قبض کشا نسخہ ہے۔ نہانے کے بعد روغنِ زیتون ناف میں لگانے سے الرجی اور زکام نہیں ہوتا۔

حصہ