حجاب اتارنے سے انکار، اسکول ٹیچر کا استعفیٰ

940

اترپردیش میں ایک خاتون مسلمان اسکول ٹیچر نے حجاب اتارنے پر مجبور کرنے پر استعفیٰ دے دیا۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے ایک اسکول میں ٹیچر فاطمہ حسن کو اسکول انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ یا تو حجاب اتار دیں یا پھر استعفیٰ دے دیں، کیوں کہ حجاب کی وجہ سے اسکول انتظامیہ کو نقصان ہورہا ہے۔ میڈیا کے مطابق فاطمہ حسن متعلقہ اسکول میں ایک سال سے انگریزی پڑھا رہی تھیں اور وہ ہمیشہ حجاب استعمال کرتی تھیں، لیکن کبھی بھی اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس بات پر اعتراض نہیں کیا گیا۔ گزشتہ ماہ اسکول پرنسپل نے فاطمہ حسن سے کہا کہ آپ کو حجاب کے بغیر اسکول میں بچوں کو پڑھانا ہوگا کیوں کہ آپ کے حجاب کی وجہ سے اسکول کو خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس پر فاطمہ حسن نے یہ کہہ کر اپنا استعفیٰ اسکول انتظامیہ کو پیش کردیا کہ ’’مجھے حجاب اتار کر ملازمت کرنا منظور نہیں۔‘‘

حصہ