ستارے جس کی گرد راہ ہوں وہ کارواں تو ہے

203

جمعیت کی رواں سال کی پلاننگ میں ایک سرگرمی کروانے کا پلان کیا گیا۔ شروع سال سے ہی اس سرگرمی کو کروانے کا جوش تھا۔ سیشن دوسری ششماہی میں داخل ہوا تو اکتوبر میں صوبائی و مقامی تربیت گاہ کے بعد اکتوبر میں ہی اس سرگرمی کو کروانے کے لیے پہلا پلاننگ اجلاس ہوا۔ اتنا بڑا ایونٹ اور پہلا تجربہ مختلف خدشات کے ساتھ پلاننگ اجلاس مکمل ہوا۔ یہ صرف اللہ پاک کی توفیق سے ممکن ہوا کہ طالبات کو جمعیت ایسی ٹریننگ دیتی ہے اور ایسے تیار کرتی ہے کہ اسکول،کالج اور یونیورسٹی کی لڑکیاں اپنی پڑھائی اور گھریلو زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ خود اپنے زور بازو پر زبردست پروگرام ڈیزائن کریں۔

اداروں میں دعوت ایک کٹھن مرحلہ تھا کہیں بہترین مہمان نوازی کے بعد تعاون کے جواب میں پروگرام کی کامیابی کی دعا دینے پر اکتفا کیا گیا‘ کہیں ہماری عزم کو ہنسی میں متزلزل کرنے کا سین اور کہیں طالبات سے بات کی اجازت تک نہیں ملی۔کہیں اس سرگرمی کے لیے وقت نہ ہونے کا کہہ کر ٹرخا دیا گیا تو کہیں تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور کنفرمیشن کے لیے نمبرز غلط۔کہیں پورے جوش سے تعاون کا یقین دلایا گیا تو کال کرنے پر کوئی رسپانس نہیں۔

اداروں میں چھٹیاں ہو گئیں اور پہلے ادارے اس لیے کنفرمیشن نہیں دے رہے تھے کہ چھٹیاں ہیں تو بچے گھر سے نہیں آتے۔بہرحال اداروں کے اندر ہمارے اپنے کارکنان کے تعاون سے تقریباً ڈیڑھ سو طالبات کی شرکت کی کنفرمیشن ملی۔ تقریباً 15 اداروں میں دعوت دی اور ڈور ٹو ڈور کمپیئن بھی جاری رہی۔

ابھی بھی حاضری کی ٹینشن تھی ساتھ ایک اسٹال کا مسئلہ بن گیا کہ باوجود کوشش کے آرٹ اسٹال نہیں لگایا جاسکا۔ہزار افراد کے لیے بک کروایا گیا ہال اور پھر حاضری کے متعلق خدشات، ہمارے ججز، مہمان خصوصی سمیت 5 مہمانان کی اچانک معذرت‘اس وقت تو لگا کہ کیا ہو گیا ہے ہمارے ساتھ۔ لیکن رب العزت اپنے بندے کے ساتھ ہوتے ہیں ہم نے خود کو اور ساتھیو ں کو یہی تسلی دی کہ ہمارا کام بس کوشش کرنا تھا۔

ایسی ہی یوتھ کو تیار کرنے کے لیے آندھیوں کے مقابلے میں کچھ دیے نبردآزما تھے۔ رات گئے تک ہال میں انتظامات کرنے کے بعد اگلے مقررہ دن ایک جیسی کلر تھیم میں ٹیم ہال میں موجود تھی۔ کوششیں جو رب کی توفیق سے ہی ممکن تھیں اور ،دعائیں رنگ لائیں اور ہمارا حاضری کا ہدف اپنی تکمیل کو پہنچنے کے قریب تھا۔افراد ہوٹل میں داخل ہوتے ،ان کی رجسٹریشن ہوتی ساتھ مصنوعات کا تحفہ اور ہاتھ میں رجسٹریشن بینڈ پہنا دیا جاتا۔بہرحال پہلے تجربے کے پیش نظر کئی خدشات لیے پروگرام کا آغاز ہو گیا۔۔تلاوت نعت اور مہمانان کو دئیے گئے مختص وقت میں ان کے اظہار خیال کے بعد Purpose of lifeسیشن تھا اس کے بعد سٹالز اوپن کر دئیے گئے سٹالز میں بک سٹال ،حجاب و عبایا سٹال ، جیولری سٹال ،سٹیشنری سٹال ،الجمعیہ سٹال و فلسطین ڈیسک شام تھے۔ فوڈ سٹال کی اجازت نہیں ملی۔ سیشن کے بعد تقریری مقابلہ ،و دیگر کیلی گرافی و پینٹنگ کے مقابلے کروائے گئے۔کیلی گرافی و پینٹنگ مقابلے میں بھی طالبات کی کثیر تعداد نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ مزید برآں اپنے اپنے اداروں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کے لیے ٹیلنٹ ایوارڈ بھی پروگرام کی رونق بڑھانے میں معاون ثابت ہوا۔کمی کوتاہی تو رہ جاتی ہے یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا لیکن پروگرام کے دوران پوری ٹیم نے جیسے یکجان ہو کر کام کیا اپنی زمہ داری پورے دل سے نبھائی کہ ہر فرد دی گئی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے اپنی جگہ موجود۔آغاز سے اختتام تک پورا پروگرام ، بہت منظم رہا۔الحمدللہ رب العالمین۔اسی رب کا احسان کہ جس کی توفیق سے سب ممکن ہوا۔

حصہ