ایک بار بہت گرمی پڑرہی تھی۔ ایک کو ابہت پیاسا تھا۔ اُس نے ادھر اُدھر پانی بہت ڈھونڈا لیکن پانی کہیں نہیں ملا۔ اچانک اسے ایک گھڑا دکھائی دیا۔ کو ا بہت خوش ہوا۔ وہ اُڑ کر اس گھڑے کے پاس پہنچا۔ گھڑے میں پانی بہت کم تھا۔ کوے کی چونچ پانی تک نہ پہنچ سکی۔ کو ابہت چالاک تھا۔ اس نے ایک ترکیب سوچی وہ اپنی چونچ میں کنکر اٹھا اٹھا کر لایا اور گھڑے میں ڈالنے لگا۔ ایک، دو، تین، چار ، پانچ ، چھ ، سات، آٹھ نو اور دس ۔ اسی طرح کو اگھڑے میں کنکر ڈالتا گیا۔ آہستہ آہستہ گھڑے کا پانی اوپر آگیا۔ کو اگھڑے پر جا بیٹھا اور اب پانی اتنا اوپر آچکا تھا کہ کوے کی چونچ پانی تک با آسانی پہنچ گئی۔ کوے نے خوب پانی پیا اور اپنی پیاس بجھائی۔ پھر وہ پیر ( درخت) پر بیٹھ کر آرام کرنے لگا۔