آفریں‘ آفریں! عافیہ آفریں! (اب تک قید و بند کے 20 سال)

493

دینِ اسلام کی دخترِ یاسمیں
خِطّۂ پاک کی پیکرِ نازنیں
شہرِ قائد کی اک نیک فطرت مکیں
استقامت میں یاں تیرا ثانی نہیں
نورِ ایماں سے روشن ہے تیری جبیں
آفریں‘ آفریں! عافیہ آفریں!
سامنا جب کیا تو نے ہر دار کا
بے گناہی بنی، جرم کردار کا
ڈالا الزام دشمن نے ہتھیار کا
فیصلہ تھا یہ امریکی دربار کا
صبر و ایثار کی بیش قیمت نگیں
آفریں‘ آفریں! عافیہ آفریں!
رہنما جھوٹے وعدے ہی کرتے رہے
اور ڈالر سے پیٹ اپنا بھرتے رہے
یہ منافق خدائوں سے ڈرتے رہے
سالہا سال یونہی گزرتے رہے
یہ رہا ہو‘ کسی کو گوارا نہیں
آفریں‘ آفریں! عافیہ آفریں!
(۳۰ مارچ ۲۰۰۳ء کو کراچی سے اغوا کرکے افغانستان میں قید)
(۲۷ جولائی ۲۰۰۸ء کو افغانستان سے قید کرکے امریکہ لایا گیا)

حصہ