زندگی کا اہم سبق

207

اسٹیو جابز ایک ارب پتی شخص جو کہ 56 سال کی عمر میں 7 ارب ڈالر کا سرمایہ چھوڑ کر پینکریاس کینسر کے باعث وفات پاگئے۔ IPhone ان کی ہی ایجاد ہے۔ ان کے آخری الفاظ ہیں ’’اس وقت، بستر میں لیٹ کر، بیمار ہوکر اپنی پوری زندگی کو یاد کرتے ہوئے مجھے احساس ہوتا ہے کہ موت کے قریبی موقع کی موجودگی میں میری تمغا داری اور دولت تو کسی کام کی نہیں۔ آپ کسی کو اپنی گاڑی چلانے کے لیے نوکری پر لے سکتے ہیں اور پیسے کمانے کے لیے بھی، لیکن آپ کسی کو اپنی بیماری دینے کے لیے تنخواہ پر نہیں رکھ سکتے۔ جب ہم بڑھتے ہیں تو ہم عقل مند ہوتے ہیں اور دھیرے دھیرے سمجھتے ہیں کہ ایک گھڑی کی قیمت 30 ڈالر ہو یا 30 ہزار ڈالر، دونوں ایک ہی وقت دکھاتی ہیں، کم زیادہ نہیں دکھا سکتیں۔ چاہے ہم 150,000 ڈالر کی کار چلائیں یا 2000 ڈالر کی کار، راستے اور فاصلے بالکل وہی ہیں، ہم اسی منزل پر پہنچتے ہیں جو مقرر ہے۔‘‘
درج ذیل 5 اہم حقائق جنہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا:
1۔ اپنے بچوں کو امیر بنانے کے بجائے خوش رہنے کی تعلیم دیں تاکہ جب وہ بڑے ہوں تو اشیا کی قیمت کے بجائے اشیا کی قدر کو جانیں۔
-2 اپنا کھانا دوائی کی طرح کھائیں، ورنہ آپ کو اپنی دوائی کھانے کی طرح کھانا پڑے گی۔
-3 جو آپ سے محبت کرتا ہے، وہ کبھی آپ کو چھوڑ کر نہیں جائے گا حتیٰ کہ اُس کے پاس چھوڑ کر جانے کی100 وجوہات کیوں نہ ہوں، وہ ہمیشہ ایک وجہ پائے گا کہ تھامے رہیے۔
-4انسان بننے اور ہونے میں بڑا فرق ہے۔
-5 اگر آپ تیزی سے جانا چاہتے ہیں، تنہا جائیں۔ لیکن اگر آپ دور جانا چاہتے ہیں تو اکٹھے جائیں۔

حصہ