ببلیو تھراپی

350

Bibliotherapyانگریزی زبان کا لفظ جس کے معنی”کتابوں سے علاج“ ہے، ”نفسیاتی علاج یا تعلیم میں علاج کے طور پر استعمال ہونے والی قرأت کرنا“۔

قدیم زمانے میں اس طریقۂ علاج پر کام ذہنی مریضوں کے لئے کیا گیا ۔ جس کی ابتداءSamuel MC Chord Crother نے بیسویں صدی عیسوی میں کی ۔ مگر اس پر عمل درآمد اور اس کی تشہیر (یکم ستمبر 2020) میں کیا گیا۔

ببلیو تھراپی(کتابوں کے ذریعے علاج)،ایسے مریض جو ذہنی مرض کا شکار ہوتے ہیں ان کا علاج ان کے مرض کے مطابق ناول،کہانیوں اور شاعری کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

یہ عمل ہر عمر کے افراد کے لئے مؤثر ہے
ببلیو تھراپی”لائبریری انفارمیشن سائنس“ کی ذیلی شاخ ہے ۔ قدیم لائبریرین کتابوں کے بارے میں کہتے تھے کہ
روح کو تسکین پہنچانے کے لئے گھر یہ ایک تخلیقی آرٹس تھراپی ہے جو ذاتی مشکلات کا سامنا کرنے اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے میں مدد کرنے کے لئے ادب پڑھنے کا استعمال کرتی ہے ۔
اس عمل میں کتابیں اور کہانیاں علاج کے عمل میں استعمال ہوتی ہے اور افراد کو معاونت ،بصیرت،خود آگاہی،تفہیم،رہنمائی اور یقین مہیا کرتی ہے۔

بیسویں صدی میں باقاعدہ اس پر کام Frend Began نے نفسیات کے علاج کے لئے کیا ۔ اس کے بعد Benjamum Rush اور Minson Galth نے کتب خانوں پر زور دینا شروع کیا ۔

اس کو باقاعدہ طور پر کتب خانوں کے طریقے کار میں اس کو شامل کیا اور معاشرے میں موجود ذہنی امراض سے نجات دلاکر ان کو صحیح حالت میں لایا جائے ۔

1916 میں Crother Coines نے اس کو ”Medical Lexicon“میں اور ”Medical Dictionary“ میں Mental Health Treatment کے نام سے شامل کیا۔
Biblio Therapy: The use of selected reading material guidance in the solution of personal problem through directed reading.

پہلی جنگِ عظیم میں لائیبریری سائنس نے اسپتالوں میں مریضوں صحت یاب کرنے کے لیے جنگ میں حصہ لیا اور ذہنی الجھنوں سے نکالنے کے لیے کتب تقسیم کر کے فوجیوں کی مدد کی۔

اس کے بعد ریاست ہائے متحدہ نے جامعات میں اس کے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کروائے۔

بیسویں صدی میں لائبریرین”Ray Rubin“ کی مدد سے باقاعدہ طور پر اس کے دو اقسام روشناس کرائی۔

1 – Developmental Bibliotherapy (For Classroom(

2 – Therapist Bibliotherapy (For Mental Health Treatment(
Developmental Bibliotherapy:

وہ کے متعلق کہانیاں،شاعری،Creative Art یہ بنیادی طور پر بچوں کے لیے استعمال ہوتی ہے یہ تعلیمی اداروں اور گھروں میں استعمال ہو سکتی ہے اس میں اساتذہ والدین اور لائبریرین براہ راست حصہ لیتے ہیں۔

اس کا مقصد بچوں کو اپنے جذبات کے ذریعے بات کرنے اور محسوس کرنے کے لیے وسائل اور جگہ مہیا کرنا ہے ادب کے استعمال بچوں کو احساسات اور طرز عمل سے اگاہ کرنا ہے اور ان کی نشوونما کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Clinical Bibliotherapy:

یہ ان بالغ لوگوں کے لیے علاج کے طور پہ استعمال ہوتا ہے جو اپنی ذہنی صحت سے لڑ رہے ہوتے ہیں اس صورتحال میں ایک تربیت یافتہ ذہنی صحت یا صحت کی دیکھ بھال کرنے والے شامل ہوتے ہیں جو پیچیدہ مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہیں اور اہم طرز عمل اور جذباتی امور کے حل کو آسان بنانے کے لیے ادب کا استعمال کرتے ہیں۔

آج کل بھی کچھ کتب خانے اور سائیکالوجسٹ اس کو استعمال کر رہے ہیں سوشل ورک کے کام میں، صحت کی دیکھ بھال کی مشاورت میں، والدین سمیت شعبوں میں بھی توسیع کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ادب شاعری، خود مدد کی کتاب، فلم، مزاحیہ کتابیں، آرٹ، جرائد اور کہانیوں سے بھی مدد لی جاتی ہے۔
اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اگر ہمارے معاشرے میں کتب خانوں کو فروغ دیا جائے اور اس کا صحیح استعمال کیا جائے جو معاشرے میں بڑھتی ہوئی ذہنی الجھنوں سے نجات حاصل کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیرستان سوات بلوچستان وغیرہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات جو حالات کو خراب کرنے میں دہشت گردی کے آلہِ کار بن رہے ہیں ان کو مناسب طریقے سے صحیح راہ پہ لایا جا سکتا ہے وہاں پر موجود بہت سی این جی اوز تعلیم تو فراہم کر رہی ہیں لیکن بہتر ذہن سازی نہ ہونے کی وجہ سے خودکش بمبار تو بن رہے ہیں مگر معاشرے کے لیے کوئی کار آمد نہیں بن پا رہے ۔
آج کہ اس پرفتن دور میں جہاں ہر چیز انسان کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے وہیں پر بیماری کا علاج بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے وہاں ضروری ہے ہر اس علاج کو فروغ دیا جائے جو انسان کی پہنچ میں ہو لائبریری کو فروغ دیا جائے ان میں ایسی کتب اور ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے جس کے استعمال سے انسان اپنی مشکلات کو حل کر سکیں۔

حصہ