غسل خانے میں فالج کا حملہ

285

زیادہ کیوں ہوتا ہے ؟
ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق غسل خانے میں فالج کا حملہ عام طور پر زیادہ ہوتا ہے، کیوں کہ ہم غسل خانے میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے اپنے سر اور بالوں کو بھگوتے ہیں اور اس پر پانی ڈالتے ہیں جس سے خون تیزی سے سر کی طرف اٹھتا ہے، جس سے دماغ کی شریانوں پر دباؤ بڑھتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے شریانیں پھٹ جاتی ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول اور دل کے مریضوں کے غسل کرنے کا محفوظ طریقہ یہ ہے کہ پہلے پاؤں بھگوئیں، پھر آہستہ آہستہ اوپر کی طرف سے کندھوں پر پانی ڈالیں جو چہرے کی طرف بھی آجائے۔ سب سے آخر میں اپنے سر پر پانی ڈالنا چاہیے۔ شروع میں پانی آہستہ آہستہ ڈالیں۔
غسل کا سنت طریقہ یہ ہے کہ غسل سے پہلے وضو کیا جائے، اس کے بعد غسل، جو کہ بہترین طریقہ ہے۔

حصہ