مصنف :عینی عرفان …تبصرہ: غزالہ عزیز
محترمہ عینی عرفان کی کتاب ’’مٹی کے مکین‘‘ میرے سامنے ہے۔ یہ ان کے طبع زاد افسانوں پر مشتمل ہے۔ کتاب میں کُلِ 26 افسانے شامل ہیں۔ یہ سب مختلف حساس موضوعات پر لکھے گئے ہیں۔ انسانی فطرت کی گہری شناسائی عینی کے افسانوں کی خاص خصوصیت ہے۔ ان کے افسانوں میں حقیقت سے آگے ایک نئی حقیقت قاری کو انگشت بدنداں کرتی ہے۔ افسانوں میں منظر کشی بھی ہے اور مکالمے کی زنجیر بھی جو قاری کو افسانے کے ساتھ جکڑ کر رکھتی ہے۔ قاری اختتام تک پہنچے بغیر کتاب کو رکھنے کا سوچتا بھی نہیں۔قاری کو اپنے ساتھ رکھنے کا من ان کی صلاحیت کا اظہار ہے۔ زندگی کے مختلف رخ دکھاتا ہے ان کا قلم کہانی کے تسلسل کو ہموار انداز سے آگے بڑھاتا ہے۔ وہ حالات کے بڑے انوکھے موڑ بھی سہولت کے ساتھ یوں دکھاتی ہیں کہ پڑھنے والا ہر موڑ اور اونچ نیچ پر دھچکوں کے باوجود ان کے ساتھ رہتا ہے۔
ان کی کتاب ہر عمر کی خواتین کے لیے زندگی کا سبق رکھتی ہے۔