ایک روزہ سمرکیمپ

166

جماعت اسلامی شعبہ اطفال نے بچوں کے لیے ایک روزہ سمر کیمپ حیدرآباد کے نواحی علاقے راہوکی میں اہتمام کیا۔ دو گاڑیاں لطیف آباد اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں سے دس سے پندرہ سال کے بچوں کو لے کر راہوکی روانہ ہوئیں۔جہاں میں ان کے ساتھ شامل ہو گیا۔

کچھ دیر کے بعد ہم راہوکی میں فارم ہائوس پر پہنچ گئے ہمارے کیمپ لیڈر راحیل قریشی بھائی نے سب کا تعارف کروایا۔ اس کے بعد سب بچوں کے درمیان ’’بسم اللہ ‘‘ گیم کھلوایا جس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا پھر ہم سب نہانے کے لیے پول میں چلے گئے جہاں ہم خوب نہائے انجوائے کیا اور گیمز کھیلے پھر دوپہر کے کھانے کا وقت ہو گیا۔ سب نے بھرپور لنچ کیا۔لنچ کے بعد ہم مختلف کھیل کھیلنے گرائونڈ چلے گئے میں نے فٹ بال میں حصہ لیا فٹ بال کھلنے کے بعد دوبارہ نہانے کے لیے پول میں چلے گئے تھوڑی دیر کے بعد نماز عصر کا وقت ہو گیا پھر ہم نے نماز ادا کی اور اس کے بعد کیرم کھیلنے چلے گئے کافی دیر کیرم کھیلنے کے بعد ہم آخری بار پول کی طرف گئے اور پھر نماز مغرب کا وقت ہو گیا اور ہم نے بہ جماعت نماز ادا کی۔
نماز مغرب کے بعد کوئز ہوا اور صحیح جواب دینے والوں کو گفٹ انعام میں دیے گئے۔ اس کے بعد رات کا کھانا شاندار باربی کیو ک

ی شکل میں پیش کیا گیا۔ کھانے کے واپسی کی تیاری ہونے لگی اور ہم فارم ہائوس سے رات کو نو بجے راوانہ ہو گئے۔
یہ سمر کیمپ دس سے پندرہ سال تک کے بچوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا جس میں نہ صرف تفریح بلکہ اس تربیت بھی

ہوئی جماعت اسلامی شعبہ اطفال کو اس طرح کے اور بھی پروگرامات بنانے چاہئیں جس کی بچوں کو اشد ضرورت ہے۔

حصہ