سافٹ ڈرنک کے نقصانات

675

میٹھے مشروبات اور سافٹ ڈرنک کے استعمال اور طبی نقصانات پر بہت تحقیق ہوچکی ہے۔ تاہم ماہرین نے اس ضمن میں نئے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سافٹ ڈرنکس میں شکر کی بہتات اور مسلسل استعمال سے بدن میں 45 مضر تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں۔
ان مشروبات میں سوڈا والی سافٹ ڈرنک اور ڈبہ بند پھلوں کے رس بھی شامل ہیں۔سائنس دانوں نے کہا ہے کہ مشروبات میں بالخصوص شکر کی وجہ سے 45 اقسام کی پیچیدگیاں رونما ہوسکتی ہیں۔ یہاں تک کہ ہفتے میں ایک گلاس سافٹ ڈرنک بھی نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

سب سے پہلے سافٹ ڈرنک وزن بڑھاتی ہیں۔ دوم اس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ 17 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ دس مضر کیفیات بڑھ جاتی ہیں جن میں موٹاپا، ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک، فالج، چھاتی، پروسٹیٹ اور لبلبے کے سرطان وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن دیگر جان لیوا کیفیات میں دمہ، دانتوں کی بوسیدگی، ڈپریشن بھی شامل ہیں۔

حصہ