بڑی امی کہاں چلی گئی

635

آج اسکول کی چھٹی تھی ۔ معاذ ، سعد اور کعب مل کر اپنے بڑی امی کو یاد کر رہے تھے ۔ چھہ سال کا کعب کہنے لگا ” بڑی امی کہاں چلی گئی۔۔۔؟ وہ کب آئیں گی۔۔۔۔؟ وہ تو لیٹی ہوئی تھیں ! بات بھی نہیں کر رہی تھیں ۔ کھانا بھی نہیں کھایا۔۔۔۔ ! کعب کی آنکھوں سے آنسوں رواں تھے ۔
معاذ نے کہا : کعب ! بڑی امی تو اللہ تعالٰی کے پاس چلی گئی ہیں ۔ سعد نے کہا : ہاں کعب بھائی وہ تو ” مانی بھائی ” کے پاس چلی گئی ہیں ۔ کعب نے کہا : ہاں یہ تو مجھے پتا ہے ” مانی بھائی تو جنت میں ہیں ۔ ” دادی جان نے بچوں کو تسلی دی ۔ میرے پیارے پیارے بچوں ! مانی بھائی کو شہید کر دیا گیا تھا ۔ اور شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں ۔ ان کو اللہ تعالٰی کی طرف سے رزق ملتا رہتا ہے ۔ میرے پیارے بچوں ! ” شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
میں ہوں شہید میرے ساتھ ساری کائنات ہے
ساری کائنات ہے ۔ ”
دادی جان ! بڑی امی تو ہمیں اچھے اچھے گیم بھی کرواتی تھیں اور اچھی اچھی باتیں بھی بتاتی تھیں ۔ دادی جان ! ہم لوگ بڑی امی کے ساتھ مزے مزے کے کھیل بھی کھیلتے تھے ۔ وہ تو سارے بچوں کو مصروف رکھتی تھیں ۔ ہاں دادی جان ! نام ، جگہ ، چیز ، جانور ، پھول ، پھل ، سبزیاں وغیرہ وغیرہ
دادی جان ! بڑی امی ہمیں بہت یاد آرہی ہیں ۔
کعب نے کہا : دادی جان بڑی امی کلر بھی کرواتی تھیں ۔ ہاں دادی جان ہمیں مزے مزے کی کہانیاں بھی سناتی تھیں ۔ وہ تو بچوں کا پروگرام بھی کرواتی تھیں ۔ ہمیں گفٹ بھی دیتی تھیں اور اچھی اچھی کتابیں بھی دیتی تھیں ۔ سعد نے کہا : دادی جان مجھے تو بڑی امی بہت یاد آتی ہیں ۔ وہ اتنی ساری چیزیں دلاتی تھیں اور بچوں کو پارٹی بھی کرواتی تھیں ۔
دادی جان ! بڑی امی تو سب سے بہت ہی پیار کرتی تھیں ۔ ہمیں اچھے اچھے نظمیں بھی سکھاتی تھیں ۔ نماز پڑھنے کیلئے یہ دہانی کرواتی تھیں ۔ قرآن سنتی اور مبائل سے دور رکھنے کی کوشش کرتی تھیں معلوماتی گیمز ، دوڑ نے کا مقابلہ ، غبارہ پھولا نے کا مقابلہ ، نشانہ بازی وغیرہ ہمیں بہت یاد آتے ہیں ۔
میرے پیارے بچوں ! اب ہمیں ہمیشہ بڑی امی کی ہر بات کو یاد بھی رکھنا ہوگا اور عمل بھی کرنا ہے۔ ہم اچھے اچھے کام کریں گے تو ہم بھی جنت میں بڑی امی آور مانی بھائی سے بھی ملاقاتیں ضرور کریں گے انشاءاللہ۔۔۔۔
کعب اور سعد بھاگتے ہوئے آگئے ۔ دادی جان یہ دیکھیں ہمارے رزلٹ آگیا ہے ۔ ہم بہت اچھے اچھے نمبر سے پاس ہوگئے ہیں ۔ کعب نے روتے ہوئے کہا : دادی جان ” مجھے تو بڑی امی کو دکھانا ہے۔ ” وہ تو مجھے گفٹ بھی دیتی تھیں ۔ کعب زور زور سے روتا رہا۔۔۔۔ اے میرے پیارے کعب منا ! آپ تو بہت بہادر بچہ ہے ۔ بلکل بھی نہیں رونا ! میں نے آپ کو بتایا تھا نا ! ” بڑی امی مانی بھائی سے ملنے گئی ہیں ۔ ” اب ہم سب اچھے اچھے کام کریں گے اور اللہ تعالٰی کی باتوں پر عمل کریں گے تو ہم بھی جنت الفردوس میں اعلی مقام پائے نگے اور بڑی امی اور مانی بھائی سے بھی ملاقات کریں گے۔۔۔۔۔ انشاءاللہ۔۔۔۔۔

حصہ