ذوالقعدہ کے اہم واقعات

1995

ذوالقعدہ میں ’’ق‘‘ پر زبر پڑھی جائے گی، لیکن بعض عرب ق کو زیر سے بھی پڑھتے ہیں یعنی القعدہ جس کے معنی بیٹھنے کے بھی آتے ہیں۔ عرب اس مہینے میں جنگوں اور سفر کرنے کے بجایٔے گھروں میں بیٹھ جاتے تھے ، اس کی جمع: ’’ذوات القعدہ‘‘ آتی ہے ۔

بیعت عقبہ اولیٰ
مدینہ منورہ سے آنے والے حاجیوں نے سنہ 11نبوت کو ایام حج میں جمرہ عقبہ کے پاس آپؑ ﷺسے ملاقات کی اور آپ ؑ نے ا نہیںاسلام کی دعوت دی۔یہ فوراً آپ ؑ کے دست مبارک پر اسلام لے آئے۔ان کی تعداد چھ یاآٹھ تھی ۔ان میں ابو اسامہ ، اسعد بن زرارہ انصاری سب سے پہلے اسلام لائے اور عقبہ کی تینوں بیعتوں میں شریک ہوئے۔

غزوہ بنی قریظ
5ھ غزوہ خندق کے فوراً بعد یہ پیش آیا حتیٰ کہ حضوراکرمؑ نے جنگی لباس بھی نہیں اتارا ۔’’بنانہ‘‘نامی عورت کو قصاص کی سزا ملی۔اس بد بخت عورت کے علاوہ کسی عورت کو قتل نہیں کیا گیا۔اس غزوہ میں یہودیوں کا رئیس جو ا’م المو منین حضرت صفیہ ؓ کا والد تھا حضور ؑ سے شدید بغض رکھتا تھا اور حالت کفر میں قتل ہوا۔اسی غزوہ میں ابو لبابہ ؓ الانصاری کی توبہ قبول ہوئی۔انہوں نے اپنے آپ کومسجد طوبہ کے ایک ستون سے پندرہ دن تک باندھے رکھا ۔ حتٰی کے آنحضرت ؑ نے اپنے ہاتھوں سے انہیں کھولا۔

غزوہ حدیبیہ
6ھ آنحضرت ﷺ ؑ پیر کے دن یکم ذیقعد ہ کوچود ہ سو افراد کی معیت میں روانہ ہوئے اور ذوالحلیفہ سے عمرہ کا احرام باندھا ۔مگر کفار مکہ کی ہٹ دھرمی کی بناء پراس سال عمرہ نہ کر سکے بلکہ اگلے سال اس کی قضاء کی۔اس غزوہ میں جنگ نہیں ہوئی بلکہ صلح ہو گئی۔یہاں قیام بائیس دن رہا ۔حدیبیہ مکہ سے 12میل دور ایک کنواں کا نام تھا اس کے نام سے یہ بستی موسوم تھی۔یہی صلح حدیبیہ آگے چل کر فتح مکہ کا سبب بنی اور سورۃ فتح اسی بارے میں اتری۔

حضرت زینب ؓبنت حجش سے حضورﷺکا عقد
یکم ذی قعدہ کو حضرت ؓبنت حجش سے حضورﷺکا عقد ہوااور آپ کی رخصتی کے دن پردے کا حکم نازل ہوا۔سن میں اختلاف ہے۔ زینبؓبنت حجش رشتہ میں حضورﷺ کی رشتہ میں پھوپھی زاد بہن تھیں ۔

حضور ﷺ کے عمرے
آپ ﷺنے ہجرت کے بعد چار عمرے کئے جن میں تین ذ ی القعدہ میں اور آخری حج الوداع کے موقع پر۔عمرہ الحدیبیہ 6ھ،عمرہ القضا7ھ ،عمرہ الجعرانہ8ھ,اور عمرہ مع حج الوداع10ھ۔

یمن کی طر ف خروج
10ھ حضرت ابی موسٰی اشعری اور معاذؓبن جبل کو آنحضرتنے تبوک سے واپسی کے بعد یمن روانہ فرمایا۔حضورﷺ حضرت معاذؓکی مشاعیت کے لئے خودنکلے۔آنحضرتﷺان کی سواری کے ساتھ پا پیادہ تھے۔حضرت معاذ ؓ بن جبل نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ میں سوار ہو ںاور آپ پیدل چل رہے ہیں۔اجازت دیجئے کہ میں اتر جائوں۔فرمایا ‘‘ میں ان قدموں کوفی سبیل اللہ شما ر کرتا ہوں ۔

جنگ فراض
سنہ 12ھ 634ء فراض دریائے فرات کے کنارے تھا جو عراق و شام کے درمیان ہے۔حضرت خالدؓ بن ولید کا رومی افواج سے زبردست معرکہ ہوا وہ میدان میں ایک لاکھ سے زائد لاشیں چھوڑ کر بھاگے۔ سیدنا خالدؓ بن ولیدفراض میں تقریبا ایک ماہ رہے

فتح حمص(ملک شام )
عربی میں شام کو سوریہ کہتے ہیں اور حمص سوریہ کا ایک قدیم اور تاریخی شہر۔ دمشق سے 300کلومیٹر شمال کی جانب دریائے عاصی کے مشرقی کنارے واقع ہے ۔ حضرت ادریس علیہ السلام اپنے مولد بابل سے ہجرت کرکے حمص کے راستے فلسطین کے شہر الخلیل پہنچے اور وہاں سے مصر کے شہر ممفس پہنچے ۔ حمص کو حمص بن مہر عملی کی نے آباد کیا تھااور اسی کے نام سے منسوب ہے ۔ بہت بڑا تجارتی مرکز ہے ۔ یہاں ریشمی اور سوتی کپڑے کے کارخانے ہیں۔ قدیم زمانے میں حمص سورج دیوتا کے مندر کی وجہ سے مشہور تھا۔ 272ء میں اورلین نے حمص پر قبضہ کر لیا۔ رومیوں کے بعد حمص بازنطینی حکومت کا بڑا مرکز رہا۔ یہ شہر خلافت فاروقی 14ھ 635ء میں خالد بن ولید اور عبیدہ بن الجراح کے ہاتھوں سے فتح ہوا ’’ جہاں معروف مشرک جر نیل ہرقل موجود تھا۔ یہاں خالد بن ولید ان کی زوجہ ان کے بیٹے عبد الرحمن،عیاض بن غنم،عبید اللہ بن عمرو،سفینہ مولیٰ رسول اللہ ﷺ،ابو درداء اور ابوذر غفاری کی قبریں ہیں۔

بیعت معاویہؓ بن ابی سفیان
37ھ حضرت امیر معاویہ ؓحضرت حسن بن علیؓ کے بعد تخت خلافت پرمتمکن ہوئے۔وہ ہجرت سے سترہ سال پہلے پیدا ہوئے اور حضرت علی سے چھ سال چھوٹے تھے۔حضرت امیر معاویہ ؓسے 163 ۔ احادیث مروی ہیں۔ حضرت جابر ؓ کا قول ہے کے حضرت معاویہ سے بڑ ھ کرحلیم و عقیل نہیں دیکھا ۔وہ 22رجب 60ھ کو انتقال کر گئے جب کے ان کی عمر 70سال تھی ۔

وفات شیخ الاسلام ابن تیمیہ ؒ
728ھ(27ء 1328-9-) ولادت 10ربیع الاول661ھ۔
(ابن تیمیہ )فقیہ، محدث، مفسر اور عالم دین (ولادت: 22 جنوری 1263ء، 621ھ – وفات: 26 ستمبر 1328ء، 20 ذوالقعدہ 728ھ) جو ابن تیمیہ کے نام سے زیادہ مشہور ہیں، ایک مشہور عالم دین، فقیہ، محدث، الٰہیات دان، منصف، فلسفی، ماہر معاشیات اور جامع العلوم تھے ۔ آپ کا اصل نام احمد، کنیت ابو العباس اور ابن تیمیہ کے نام سے مشہور ہیں۔ 621ھ میں پیدا ہوئے ۔ حنبلی مذہب کے فروغ اور اس کو پروان چڑھانے میں شیخ الاسلام حافظ ابن تیمیہ کی خدمات جلیلہ قدر ہیں۔ اُن کو مذہبِ حنبلی کا شارح سمجھا جاتا ہے ۔ لیکن بعض مسائل میں ابن تیمیہ نے امام احمد بن حنبل سے بھی اختلاف کیا۔[21] قلعہ دمشق ملک شام میں بحالت قید و بند 20 ذوالقعدہ 728ھ میں وصال ہوا۔

الپ ارسلان سلجوتی اور قیصر روم کے درمیان معرکہ
٭ 462ھ1072ء(سن ہجری میںکچھ اختلاف ہے)یہ معرکہ اپنے زمانے کے سب سے بڑے مسلمان دیندار،زبردست،شہنشاہ الپ ارسلان سلجوتی اور قیصر روم کے درمیان ہوا۔الپ ارسلان کے ساتھ صرف بارہ سو اور رومی عیسائیوں کے پاس تین لاکھ جرار فوج تھی جس کو شکست فاش ہوئی اور رومانوس گرفتار ہوا۔الپ ارسلان 455ھ میں بادشاہ بنے اور 465ھ میں انتقال کر گئے ۔ان کا تعلق ترکستان سے تھا سلجوق نامی ایک شخص نواح بخارا میں آکر مسلمان ہوا۔اصلاً یہ کیانی قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے جو ایرانی تھے۔کہا جاتا ہے کہ اس علاقہ میں سب سے پہلے اسلام لانے والے یہی لوگ تھے۔

حصہ