پھولوں کے متعلق معلومات

633

دنیا میں پھولوں کی کئی اقسام ہیں۔ گلاب کے پھول کو پھولوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے دنیا میں گلاب کے پھول کے 792 قسم کے ہوتے ہیں پھولوں کو مختلف موقعوں پر استعمال کیا جاتا ہے ان کا استعمال عام ہے۔ نیلو فر پھول کا مشہور نام کنول ہے کنول کے پھول گلابی سرخ، زرد، نیلا اور سفید رنگوں میں ملتے ہیں سیدیس نامی پھول میکسیکو میں پایا جاتا ہے اس کی عمر تمام پھولوں میں سب سے کم ہوتی ہے یہ پھول سال میں صرف ایک دفعہ کھلتا ہے اور وہ بھی رات کو اس کی زندگی سال میں صرف ایک رات کی ہوتی ہے۔ چنبیلی کے پھول کو یاسمین بھی کہا جاتا ہے۔ نرگس کا پھول آنکھ سے مشابہت رکھتا ہے اس کی خوشبو بڑی سرور انگیز ہوتی ہے دنیا کے سب سے بڑے پھول کا نام ریف لیزیا ہے جس کا قطر 2تا 5 فٹ اور وزن 15 تا 18 پونڈ ہوتا ہے یہ جاوا، سماٹرا (انڈونیشیا) میں پایا جاتا ہے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا پھول جزائر شرق الہند میں پایا جاتا ہے سورج مکھی کا پھول دھوپ میں کھلتا ہے پھولوں میں سب سے چمکدار پھول اور کڈ ہے خوشی، غمی ہر موقعے پر پھولوں کا استعمال کیا جاتاہے۔

حصہ