مانو بلی میاؤں میاؤں

519

خزیمہ ماشاءاللہ بہت خوبصورت اور پیارا بچہ ہے ۔ سب لوگ اسے پسند بھی کرتے ہیں ۔ وہ اپنے ماں باپ اور بھائی بہنوں کے ساتھ کینیڈا میں رہتا ہے ۔ بڑا بھائی حذیفہ کے ساتھ ہنسی مذاق بھی کرتا رہتا ہے ۔ بڑی بہن جویریہ اور اریبہ اسے بے حد پیار کرتی ہیں ۔ روزانہ پابندی سے اسکول بھی جاتا ہے۔ اسے آیس ہاکی کھیلنے کا بہت شوق ہے ۔ خوب سائیکل بھی چلاتا ہے ۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ قرآن حفظ بھی کر رہا ہے ۔ اسلامی پروگرام میں بھی شریک ہوتا ہے ۔
خزیمہ کو ماوں بلی بہت پسند ہے ۔ لیکن وہ جب بھی بلی کے قریب جاتا ہے تو اسے الرجی ہو جاتی اور” اکچی اکچی ” کرتا رہتا ہے ۔ اس وجہ سے گھر پر بلی نہیں رکھ سکتا ہے ۔ نجیب چاچو کے گھر میں ایک پیاری خوبصورت بالوں والی موٹی بلی ہے ۔ خزیمہ کو وہ بلی بہت زیادہ پسند ہے ۔
خزیمہ روزانہ ضد کرتا ہے کہ مجھے چاچو کے گھر جانا ہے ۔ جب بھی خزیمہ چاچو کے گھر میں جانے کا اطلاع ملتے ہی مناہل بلی کو کمرے میں بند کر دیتی تھی تاکہ خزیمہ بیمار نہ ہو جائے ۔ گھر والے بھی اس بات کا پورے خیال رکھتے تھے۔ لیکن خزیمہ بار بار وہاں اس لیے جانا چاہتا تھا کہ اسے بلی کو دیکھنا ہوتا ہے۔
ایک دن بغیر اطلاع کے چاچو کے گھر پہنچ گئے ۔ میاوں ، میاوں بلی نے تو خزیمہ کو دیکھتے ہی کھڑکی سے چھلانگ لگائی ۔ بے چاری میاوں بلی کے پاؤں میں چوٹ لگی اور خون نکلنے لگا ۔ یہ دیکھ کر خزیمہ زور زور سے چیخ چیخ کر رونے لگا۔ ہائے ہائے میری میاوں بلی کو چوٹ لگی ہے ۔
مما ۔۔۔ آپی۔۔۔۔ بھیا ! میں اسے پیار کروں گا اور اس کو ڈاکٹر کے پاس لے جانا ہے ۔ وہ چل بھی نہیں سکتی اور وہ تکلیف سے رورہی ہے ۔ بار بار وہ کہتی ہے ” میاوں میاوں ” ۔ ماں نے کہا : ارے خزیمہ پریشان نہیں ہوں پہلے ماسک پہن لو۔۔۔۔جی ہاں مما۔۔۔ خزیمہ خوشی سے ” ارے مانو ! میاوں میاوں اب تو جلدی سے میرے پاس آجاوں “۔ خزیمہ میاوں بلی کو اپنے ہاتھ سے سلا دیا ۔ خزیمہ کے آنکھوں سے آنسو رواں دواں تھے ۔
اتنے میں بہن ڈاکٹر جویریہ پہنچ گئی ۔ خزیمہ دوڑتے ہوئے گئے اور کہنے لگے ” آپی آپی میری میاوں بلی کو چوٹ لگی ہے ۔ جویریہ نے تسلی دی کہ ارے کچھ بھی نہیں ہوا ہے ۔ دیکھو ابھی ٹھیک ہو جائے گی ۔انشاءاللہ ۔ خزیمہ ! ” بہادری سے کام کیا کرو ۔ اب ہمیں بہت کام کرنا ہے ۔ ”
جویریہ نے بلی کے پاؤں میں ٹنجر لگا کر پٹی کر دیا۔ ماوں بلی نے زور زور سے میاوں میاوں میاوں۔۔۔۔۔ ارے خزیمہ بلی کو بھوک لگی ہے اسے کچھ کھانا کھلا دو ۔ مناہل نے کہاں : جویریہ آپی ! یہ میاوں میاوں پہلے چپ چپ کر کچن میں رکھا ہوا دودھ پی جاتی ، گوشت کھا جاتی ، مچھلی بھی منٹوں میں ہڑپ کر لیتی تھی ۔ اب ہم نے اسے سب کچھ سیکھا دیا ہے ۔
اب تو ماوں بلی بالکل چوری نہیں کرتی ۔ ہاں آپی جانور بھی اچھی اچھی باتیں سیکھ لیتا ہے ۔ اب تو ماوں بلی ہاتھ سے سلام بھی کرتی ہے ۔ خزیمہ نے خوشی سے مسکرا کر کہا : میاوں میاوں۔۔۔میاوں میاوں…سب کو سلام کرو ۔مانو بلی میاوں میاوں کر کے ہاتھ اوپر اٹھا کر سلام کیا۔سبحان اللہ…

حصہ