ترکی زلزلہ

361

6 فروری کی صبح برادر ملک ترکی میں قیامت خیز زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.9 ریکارڈ کی گئی، پھر اس زلزلے کا دائرہ شام، فلسطین، اردن، مصر، یونان اور لبنان تک پھیل گیا۔ اس کے بعد دوسرا زلزلہ شام کے وقت 7.5 شدت کا آیا، جس میں ہزاروں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوئے، اور اَن گنت عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ لوگوں کے رونے چلّانے کی آوازوں سے قیامتِ صغریٰ کا منظر ہے۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔ رات کو ماؤں نے اپنے بچوں کو تھپک کر، لوری دے کر سلایا ہوگا،کیا پتا تھا کہ صبح ہوگی ہی نہیں!
’’سامان سو برس کا ہے، پل کی خبر نہیں‘‘
اتنی بے ثبات ہے زندگی!
اگر ہمیں اپنی موت کے دن کا ایک روز قبل علم ہوجائے تو ہم کیا کریں گے؟
گھر کا فالتو سامان کسی کو دے دیں گے؟
صدقہ خیرات کریں گے؟
عبادت کریں گے؟
کسی سے معافی مانگیں گے؟
یا اپنے اللہ سے رجوع کریں گے؟
قبر کو یاد کریں گے؟

حصہ