حیرت انگیز معلومات

397

دنیا حیرت انگیز چیزوں سے بھری ہوئی ہے چند دلچسپ معلومات پیش خدمت ہے۔
سکرپ برڈ: آسٹریلیا کا سکرپ برڈ اپنا گھونسلہ زمین پر بناتا ہے اور پر قسم کے پرندے کی آواز کی نقل کر سکتا ہے۔
گولر کا پھول: گولر کا پھول گولر کے پھل کے اندر ہوتا ہے۔
ٹڈی کا خون: ٹڈی کا خون سفید رنگ کا ہوتا ہے۔
سیل مچھلی: سیل مچھلی ایسا جانور ہے جو پانی میں بھی رہتا ہے اور خشکی پر بھی دوڑتا پھرتا ہے اس کی ٹانگوں کی ساخت کچھ اس قسم کی ہے کہ پانی میں پتوار اور چپو کا کام دیتی ہیں۔
اسٹرابیری : عام طور پر بیج پھلوں کے اندر ہوتے ہیں لیکن اسٹرابیری وہ پھل ہے جس کے بیج اس کے چھلکے کے اوپر لگے ہوتے ہیں۔
کنگ فشر: کنگ فشر نامی پرندہ اپنے انڈے مچھلوں کی ہڈیوں پر دیتا ہے۔
ناشپاتی کا درخت: ناشپاتی کا درخت سب سے زیادہ عرصہ تک یعنی تین سوبرس تک پھل دیتا ہے یہ دنیا میں سب سے زیادہ عرصہ تک پھل دینے والا درخت ہے۔

حصہ