ٹیسٹ کی تیاری کرتے ہوئے ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کوئی بورڈ ایگزام ہو۔ وہاں جانے کا وقت قریب آگیا تھا۔ میں گاڑی پہ سوار ہوئی۔ راستے میں نہایت شور اور بے ہنگم ٹریفک تھا۔ وہاں پہنچنے کا وقت قریب تھا۔ دل کو عجیب سی خوشی تھی کہ میں بھی ٹیسٹ دینے آئی ہوں۔ زندگی میں پہلی بار ٹیسٹ دینے کی خوشی ہو رہی تھی۔ ہم کراچی کے مشہور پارک باغ جناح پہنچ گئے۔
میں پاکستان نہیں دنیا کے سب سے پہلے اور بڑے آئی ٹی ٹیسٹ سینٹر برائے طالبات کے مقام پر پہنچ گئی تھی۔ جس کو منعقد کرنے والے الخدمت اور حافظ نعیم الرحمان صاحب ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعداد بڑھتی جا رہی تھی۔ اس ٹیسٹ میں گھریلو خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔
اسٹیج پر معروف شخصیات براجمان تھیں۔ ملک کے مایہ ناز فنکار بھی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ ان سب نے حافظ نعیم الرحمن کی اس کاوش کو سراہا۔ ٹیسٹ بہت اچھا ہوا۔ کچھ سوالات آسان تھے اور کچھ کافی مشکل۔
میں اس ٹیسٹ کا انعقاد کرنے والی ٹیم کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہوں گی۔ کراچی کی خواتین کو تعلیم کی نئی راہ دکھائی اور ایک پلیٹ فارم پہ جمع کیا۔
جو کام حکومت کو کرنا چاہیے تھا وہ الخدمت اپنے طور پہ کروارہی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ اب بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو ہم کراچی والوں کے لیے بھی درد رکھتے ہیں۔