اللہ تعالیٰ خالق بھی ہے اور مالک بھی ہے

252

ارتضی، مرتضٰی ، عثمان روزانہ اپنے ابو کے ساتھ نماز پڑھنے کے لئے مسجد جاتے ہیں ۔ صبح نماز سے واپس گھر آتے تو پھر مناہل اور ہانیہ کو لیکر ابو کے ساتھ سیر کرنے کے لئے پارک میں جاتے ہیں ۔
صبح کا وقت تھا اور موسم بھی بڑا سہانہ تھا ۔ ہر جگہ پرندے چہچہا رہے تھے ۔ رنگ بہ رنگین چڑیاہوں کو دیکھ کر پچے و بڑے بھی خوش ہو رہے تھے ۔ پارک کی فضا بہت ہی خوبصورت اور صاف ستھرا ماحول بھی تھے ۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی تھی ۔ ہوائیں چلتی ہیں تو پتے بھی خوشی خوشی جھولا جھلنے میں مصروف نظر آرہے تھے ۔
کیاریوں میں ہر رنگ کے پھول کھلے ہوئے تھے۔ پھولوں سے خوشبو مہک رہی تھی۔ پھولوں کو دیکھ کر ہانیہ بہت ہی خوش ہو رہی تھی ۔ ہانیہ نے تو پھولوں کو توڑنے کے لیے ہاتھ بڑھا دیا ۔ بابا نے کہا : پیارے بچوں پھول بالکل بھی نہیں توڑنا چاہیے ۔ پھول پودوں میں ہی خوبصورت لگ رہی ہے ۔ توڑنے سے تو تھوڑی سی دیر میں مرجھائے گے ۔ مرتضٰی اور ہانیہ شور مچانے لگا کہ بابا۔۔۔۔بابا یہ دیکھو تتلیاں۔۔۔۔ ہاں۔۔۔ رنگین تتلیاں کتنی خوبصورت ہے ؟ ہاں ۔۔۔۔ مرتضٰی نے کہا : دیکھو یہ سب کچھ اللہ رب العالمین نے بنایا ہے ۔ ہانیہ رونے لگی ۔۔۔۔۔ مناہل آپی ! مجھے تتلیاں پکڑ کر دو ۔۔۔ نہیں نہیں ہانیہ ! پکڑنے سے وہ مرجایں گی۔۔۔۔ عثمان : ابو جان ! یہ پھولوں میں تتلیاں کتنا پیارا لگ رہا ہے ۔ ہاں میرے پیارے بچوں یہ سب اللہ تعالٰی کی تخلیق ہے ۔
پیارے بچوں ! اب گھر چلتے ہیں ۔ اس وقت ہلکی ہلکی پھوار پڑ پڑ رہی تھی ۔ موسم تو اور بھی خوبصورت ہوگئے تھے ۔ سارے بچے لفت اندوز ہو رہے تھے۔ ہرے بھرے درخت ہوا میں جھل رہے تھے ۔ اتنے میں عثمان کو ایک خوبصورت پرندہ نظر آگیا۔۔۔۔ بابا۔۔۔بابا۔۔۔۔ وہ دیکھو ! کیا خوبصورت پرندہ ہے ۔۔۔۔ بابانے دیکھتے ہی کہا : سبحان اللہ ! اللہ رب العالمین نے کیا خوب بنایا ہے۔۔۔۔۔ ! پیارے بچو ! جب کوئی اچھی چیز دیکھو تو ” سبحان اللہ ” ضرور کہنا ہے ۔ کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ” اللہ تعالٰی پاک ہے اور وہی ہر چیز کو پیدا کر سکتا ہے ۔”
جب گھر پہنچے تو دادی جان کو سلام کیا ۔ دادی جان نے خوشی سے پوچھا کہ پیارے بچو ! آج کیا کیا دیکھا۔۔۔؟ دادی جان کو ایک ایک کر کے سب بچوں نے بتایا۔۔۔۔ خوبصورت پھول ، رنگین تتلیاں ، درختوں میں پرندے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ دادی جان : بہت خوب! پیارے بچو ! یہ سارے چیزوں کا خالق اللہ تعالٰی ہے۔ آسمان ، زمین ، چاند ستارے، سورج سب کچھ اللہ رب العالمین کی مخلوق ہیں اور سب اللہ تعالٰی کو سجدہ بھی کرتے ہے ۔
انسان کو بھی اللہ تعالٰی نے پیدا کیا ہے ۔ ساری کائنات کے مالک صرف اللہ تعالٰی ہے اور ہر چیز رب کے حکم کے تابع ہیں۔ تمام انسانوں کو چاہئے کہ اللہ تعالٰی کے حکم کے مطابق زندگی گزاریں۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو قرآن پڑھنے سمجھ نے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین یا رب العالمین۔۔۔۔۔۔

حصہ