شخصیت کا چیک پوسٹ

623

ایک زمانہ تھا ہمارے بزرگ بچوں کے پیر دیکھ کر کئی پیشگوئیاں کرتے تھے ۔ اس میں کئی سچ ہوتے اور کچھ غلط بھی ہوتے ۔ پھر آنکھیں دیکھ کر شخصیت کے کئی راز سمجھنے کا فن اجاگر ہوا ۔ اب تو کچھ کورسس ایسے ہیں جن میں ایک مستقل مضمون آنکھوں سے حالات، نفسیات، اور درد پتہ لگانے کا فن سکھایا جاتا ہے ۔
ہمارے اردگرد ایسے کئی چیک پوسٹ لگے ہیں جہاں سے ہم بغیر چالان کے گزر تو جاتے ہیں مگر اس چیک پوسٹ پر ہماری شخصیت کی ایسی تصویر نقش ہوجاتی جو آنے والے ہر ایک کے لئے ہمارے تعارف کا باعث ہوتی ہیں ۔ یا اس چیک پوسٹ سے ہمیں ایسا چالان ملتا ہے جو ہمیں بری طرح متاثر کردیتا ہے ۔ یہ چیک پوسٹ ہماری پہچان کا سبب بنتا ہے ۔ اس طرح کے چیک پوسٹ پر لوگوں کے ساتھ ساتھ ہم بھی کھڑے ہوتے ہیں ۔ جو ہر عمل کو اچھی طرح دیکھتے بھی ہیں سمجھتے بھی ہیں وہاں ہم رکتے بھی ہیں اور صرفِ نظر بھی کرجاتے ہیں ۔
تحریر کا چیک پوسٹ
آج کل سوشل میڈیا پر انسانوں کا ایک عظیم گروہ ہر وقت ایکٹو رہتا ہے ۔ کچھ لوگ لکھنے میں ،کچھ تصاویر ڈالنے میں، اور کچھ کمینٹ کرنے میں مصروف ہیں ۔ یا پھر لمبی لمبی chatting ہورہے ہوتے ہیں ۔ ہم وہاں جو کچھ لکھتے ہیں وہ ہماری پہچان بناتے ہیں ۔ کبھی کبھی ایسا ہوتا کہ جن سے ہمارے سوشل میڈیا پر مجازی (virtual) تعلقات ہوتے ہیں وہ ہمیں حقیقت میں بھی جانتے ہیں ۔ اب ہماری تحریر یہ عیاں کرتی ہے کہ صاحب تحریر ذوالوجھین (دو چہرے والا) ہے یا صاحب تحریر عین مطابقِ لفظ ( عالم با عمل) ہے ۔ ہمارا ہر لفظ سوشل میڈیا کے سمندر کی گہرائیوں میں محفوظ ہوجاتا ہے ۔ ہم اسے مٹانا چاہے بھی تو مٹا نہیں سکتے ۔ دراصل انٹرنیٹ کی دنیا مصنوعی ذہانت artificial intelligence کے طریقے پر عامل ہے ۔ ہم نے پہچان کے جو نقش چھوڑے ہیں انہی بنیادوں پر وہ ہماری تصویر بناتے ہیں ۔ اکثر خوش مزاج نظر آنے والے لوگ مسکراکر ملتے ہیں مگر جب لکھتے ہیں تو اپنی خباثت و frustration کے مصداق نظر آتے ہیں ۔ یہ چیک پوسٹ سب ظاہر کرتا ہے ۔ خود پر بھی اور دوسروں پر بھی ۔۔۔۔ وہ صاحب تحریر کے اسرارورموز سے واقف ہوجاتے ہیں ۔ اگر ہم خود کو سمجھ لیں کہ ہم کیا لکھ رہے ہیں تو پھر خود کی شخصیت کو سنبھالنا، تعمیر کرنا، اور منوانا آسان ہوجاتا ہے ۔
عمل کا چیک پوسٹ
عقل مند لوگ عمومی طور پر اپنے طرز عمل کے لئے بہت محتاط ہوتے ہیں ۔ گفتگو، چال چلن، رویہ، وغیرہ ۔۔۔۔ لیکن بھول جاتے ہیں کہ گھر بھی ایک چیک پوسٹ ہے ۔ باہر تو شریفانہ طرزعمل، مہذب لب ولہجہ، یوسفانہ کردار، اور حکیمانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔ مگر جب گھر آتے ہیں تو تمام چیزیں کافور ہوجاتی ہیں جس کی زباں سے ابھی کچھ دیر پہلے پھول جھڑ رہے تھے اچانک کانٹوں بھری زبان استعمال کرنے لگتے ہیں ۔ شریفانہ طرزعمل یکسر جاہلانہ ہوجاتا ہے ۔ یوسفانہ کردار تو گھر آتے نظر زنداں ہوجاتا ہے ۔ گھر کے باہر باحیاء لوگ جب گھر آتے ہیں اور phonography کی ذلالت میں غرق ہوجاتے ہیں تو اپنا کردار نظر زنداں ہی کررہے ہوتے ہیں رہی بات حکیمانہ رویہ کی تو وہ بھی حاذق حکیم سے علاج کا محتاج بن جاتا ہے ۔ یہ شخصیت کا دوہرا معیار زندگی کو نااندرونی اور ناہی بیرونی سکون دے سکتا ہے ۔ انہیں خود کبھی کبھی احساس بھی ہوتا ہے کہ میں دوہری زندگی جی رہا ہوں لیکن اکثر نظر انداز کردیتے ہیں ۔ نبی کریم نے فرمایا کہ ” خَیرُکُم خَیرُکُم لِاَھلِہ وَ اَنَاخَیرُکُم لِاَھلی تم میں سے اچھا وہ ہے جو اپنے اہل کے لیے اچھا ہے ( ابن ماجہ) ” ۔ ہم اس چیک پوسٹ کو انتہاء درجے ثانوی حیثیت دیتے ہیں ۔ جبکہ یہ یہی انسانی پہچان کی ابتدائی کڑی ہے ۔ لہٰذا مشہور ہے کہ کسی اخلاق معلوم کرنا تو اسے اہل وعیال سے معلوم کریں ۔۔۔۔۔ عمل کے چیک پوسٹ پر تو کُل زندگی کی کہانی درج ہوسکتی مگر ہم نے ابتدائی درجہ سے گزرنے، گزارنے کا سوچا ۔۔۔۔۔۔۔ !
اخلاقی جرات کا چیک پوسٹ
ہم نے اکثر لوگوں کو دیکھا ہے جو بڑی اخلاقی قدروں کی بات کرتے ہیں ۔ یہ اخلاقی قدریں سکھانے والے اکثر واٹس اپ یونیورسٹی کے پروفیسرز ہوتے ہیں ۔ یہ پروفیسرز اکثر اخلاقی قدروں کو ہر نمایاں طریقے سے پیش کرتے ہیں ۔ مگر چیک پوسٹ سے گزرنے کی بات آتی ہے voluntary retirement ( اعزازی سبکدوشی) لے لیتے ہیں ۔ یہ چیک پوسٹ کبھی دو لوگوں کے تنازعات کے وقت لگا ہوتا ہے ۔ تو کبھی پیٹ کے پیچھے بات کرنے gossiping کے وقت لگا ہوتا ہے ۔ تو کبھی بیٹوں کی شادی یا پھر سرراہ دونوں لوگوں کی لڑائی کے وقت موجود ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ایسے لوگ جب پیٹ کے پیچھے اخلاقی قدروں کی بات کرتے ہیں تو وہ اپنے حق گو اور بیباک ہونے کا ثبوت پیش کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرتے ہیں لیکن عملی طور پر چیک پوسٹ سے گزر کر ان اخلاقی قدروں کے نفاذ کا مرحلہ آتا ہے تو کہیں گُم ہوجاتے ہیں ۔ مطلب ان میں اخلاقی جرأت نہیں ہوتی ۔ اخلاقی جرأت یہ ہوتی ہے کہ ہم جو بات کہتے ہیں، لکھتے ہیں، ذہن سازی کرتے ہیں یا دعویٰ کرتے ہیں ان تمام کو اپنی عملی زندگی میں رُو بہ عمل لائیں چاہے اصلاح معاشرہ کی بات ہو، عدل و قسط کا پیغام ہو، بدعت و خرافات کے خاتمے کی بات ہو یا ماحول کی درستگی ہو ۔۔۔۔ ہر جہت پر اخلاقی جرأت ضروری ہے۔ کہیں ایسا ناہو کہ ۔۔۔۔۔۔ گفتار کا غازی بن تو گیا کردار کا غازی بن نہ سکا ۔
مسلمان بن کر چیک پوسٹ سے گزرو
کبھی بھی معروف و منکر یکجا نہیں ہوسکتے، بیک وقت ایک شخص دورنگی نہیں ہوسکتا ، کبھی بھی اچھائی اور برائی ایک جیسی نہیں ہوتی، قرآن کہتا ہے کہ ” لَا یَسْتَوِیْۤ اَصْحٰبُ النَّارِ وَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ: دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ” پھر ناجانے کیوں ایک شخص دو مختلف کرداروں کو، دو مختلف کیفیات کو، دو مختلف طرز زندگی کو یکجا کرکے مطمین ہو جاتا ہے ۔ شخصیت کی تعمیر کے لئے الله نے نفس انسانی کو چیک پوسٹ لگاکر پیدا کیا ہے ۔ نفس امارہ اور نفس لوامہ دونوں فرد کی ذات میں پنہاں ہیں ۔ نفس لوامہ دراصل چیک پوسٹ ہے جہاں ہم خود کو روک کر نفس امارہ پر چالان کاٹ سکتے ہیں ۔ اس چالان کی صورت میں شخصیت میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں ۔ مگر اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں چار صفات باری تعالیٰ پیدا کرنا ضروری ہے ۔ ہمیں اپنے دو رگنی کیفیت کو ختم کرنے کے لئے قہّاری بننا ہوگا ۔ قہّاری کہتے ہیں مغلوب رکھنے کی قوت کو جو نفس امارہ کو مغلوب رکھ سکے، ہمیں غفّاری جیسی وصف سے بھی آشنا ہونا ضروری ہے تاکہ ہم معاف کرنے والے مہربان بنے ۔ ہمیں قدّوسی صفت سے بہرہ یاب ہونا ہوگا قدّوسی کہتے ہیں پاکیزہ و منزہ کو جو نفس لوامہ کو ایکٹیو رکھ سکے، ساتھ ہی جبروت جیسی صفت سے بھی متصف ہونا ضروری ہے ۔ جبروت کہتے ہیں حشمت، عظمت، بزرگی و جلال کو جو شخصیت میں بردباری پیدا کرکے حلیم بنائے، تب کہیں جاکر ہم ایک مسلمان بن کر چیک پوسٹ سے گزر جائیں گے ۔
قہاّری و غفاّری و قدّوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان
nn

حصہ