تائیوان

230

تائیوان براعظم ایشیا میں چین کے جنوب مشرقی ساحل سے 300 کلومیٹر دور جزیرہ فارموساپرواقع ہے یہاں نظام حکومت جمہوری ہے یہاںکا سربراہ مملکت صدر اور سر براہ حکومت وزیراعظم کہلاتا ہے موجودہ صدر سائے انگ وہن ہیں تائیوان کا رقبہ 35808 مربع کلومیٹر ہے دارالحکومت تائی پی ہے یہاں اکثریت کا مذہب بدھ مت ہے آبادی دو کروڑ نفوس پر مشتمل ہے، کرنسی نیو تائیوان ڈالر کہلاتی ہے اہم شہر تائی وی، چنی لنگ، تائجنگ، تائنان اور گائو سٹینگ ہے تائیوان ترقی کی جانب رواں دواں ہے چین اسے اپنا علاقہ بتاتا ہے یہاں قومی دن 10 اکتوبر کو منایا جاتا ہے تائیوان کا وقت پاکستان کے وقت سے تین گھنٹے آگے ہےیہاں کا جھنڈا دورنگوں سرخ اور نیلا پرمشتمل ہے اور اس پر سفید سورج بنا ہوا ہے۔

حصہ