چیونٹی اور ٹڈی

1616

آج ہم اُردو میں چیونٹی اور ٹڈی (Grasshopper) کی کہانی فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ یہ کہانی یاد رکھنے میں بھی آسان ہے کیونکہ اس کہانی کو آسان اور سادہ الفاظ میں لکھا گیا ہے۔
چیونٹی اور ٹڈڈی کی کہانی
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گھاس کے میدان میں ایک چیونٹی اور ایک ٹڈّی رہتے تھے۔ موسم گرما شروع ہو چکا تھا۔ ایک دن ٹڈّی ناچ کر میدان میں جھوم رہی تھی اور گیت گا رہی تھی۔ اسی دوران ٹڈّی نے ایک چیونٹی کو دیکھا اور اس سے پوچھا کہ “یہ کیا کر رہی ہے؟”
چیونٹی نے ٹڈی کو بتایا کہ “وہ اپنے لئے کچھ کھانا اکٹھا کر رہی ہے اور ایک گھر بنا رہی ہے۔” ٹڈی نے ہنس کر اس کا مذاق اُڑایا۔ ٹڈّی نے چیونٹی سے کہا کہ “یہ تو گرمی کا موسم ہے اور یہ لطف اٹھانے کا وقت ہے۔” لیکن، چیونٹی نے اسے نظر انداز کر دیا اور اپنے کام کو جاری رکھا۔
اگلے دن بھی یہی سلسلہ جاری رہا اور چیونٹی محنت کرتی رہی۔ جب کہ ٹڈی نے خوب لطف اٹھایا اور موسم سرما کے لیے کوئی تیاری نہ کی۔
اسی طرح دن اور مہینے گزرتے گئے اور سردیوں کی ہوائیں چلنے لگیں۔ چیونٹی اور ٹڈّی برف اور ٹھنڈی ہوئی آب و ہوا کی وجہ سے اپنے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے تھے۔ درخت برف سے بھر گئے اور جھیلیں جم گئیں تھیں۔ ایسے حالات میں کھانا تلاش کرنا بہت مشکل تھا۔
کچھ دن بعد ٹڈی بھوک سے تڑپنے لگی لیکن سردی کی وجہ سے یہ کھانے کی تلاش میں باہر نہیں جا سکتی تھا اور نہ ہی گھر میں اس کے پاس کچھ کھانے کے لئے تھا۔ ٹڈی اب بھوک برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ اس نے مدد حاصل کرنے کے لئے چیونٹی کے گھر جانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ٹڈی جانتی تھی کہ چیونٹی نے موسم سرما گزارنے کے لیے کافی خوراک جمع کر رکھی ہے۔
ٹڈی نے چیونٹی کے دروازے پر دستک دی۔ چیونٹی نے جب دروازہ کھولا تو وہ ٹڈی کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔ چیونٹی نے اسے خوش آمدید کہا۔ ٹڈی نے کہا، “مجھے بہت بھوک لگ رہی ہے۔ براہ کرم مجھے کچھ کھانا دے دو۔”
چیونٹی کو ٹڈی کی حالت پر کافی ترس آیا۔ اِس نے کچھ کھانا اسے دے دیا۔ ٹڈی نے چیونٹی کا بہت شکریہ ادا کیا اور اسے وقت پر محنت اور مستقبل کے لیے تیاری نہ کرنے کی غلطی کا احساس ہوگیا۔
اگلی گرمیوں سے ٹڈی (Grasshopper) بھی چیونٹی کے ساتھ محنت کرنے لگی کیونکہ اسے احساس ہوگیا تھا کہ محنت کرنا اور مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کرنا کتنا ضروری ہے۔
نتیجہ
اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ:
1) آج سخت محنت کرو، تاکہ کل فائدہ حاصل کر سکو۔
2) وقت پر کی ہوئی محنت ہی صرف ہمیں فائدہ مند ہوتی ہے۔

حصہ