پیغام

146

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان اپنے قیام کے 54 ویں سال میں داخل ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر کے ساتھ ساتھ جمعیت کے نصب العین کا اعادہ بھی کرتے ہیں اور اس عزم کو دہراتے ہی کہ ہر پاکستانی طالبہ تک دین کی دعوت پہنچا کر امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔ اسلامی جمعیت طالبات اپنے قیام کے پہلے دن سے اسلامی نظام کو زندگی کے ہر شعبہ میں نافذ کرنے کا عزم لے کر محوِ سفر ہے۔ اس وقت پاکستان اور امت مسلمہ جن مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں ہماری ذمہ داری دو چند ہو جاتی ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان نسل کے اندر مایوسی، ناامیدی اور احساس محرومی کو ختم کر کے دین سے محبت اور اسلامی اقدار کا احترام پیدا کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کے بہتر ماحول اور اسلامی نظام تعلیم کے نفاذ کے لیے کوششیں تیز کرنی ہوں گی۔تاریخ گواہ ہے کہ معاشروں میں جتنی تبدیلیاں آئیں اور جتنی تحریکیں کامیاب ہوئیں سب کا ایندھن نوجوان ہی تھے اس لیے پاکستان میں اسلامی نظام حکومت کے نفاذ کے لیے انقلابی اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

حصہ