محفلِ نعت خواتین کا نعتیہ مشاعرہ

160

محفل نعت خواتین ایک ایسی تنظیم ہے جو خواتین کو نعتیہ مشاعرے میں شریک کرتی ہے اور بہاریہ شاعری سے گریز کرتی ہے۔ اس ادبی تنظیم کا 13واں نعتیہ مشاعرہ زینت لاکھانی کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں عشرت حبیب نے نظامت کے فرائض انجام دیے اور انجم عثمان اس مشاعرے کی صدر تھیں جنہوں نے اپنا کلام سنانے سے پہلے کہا کہ نعت کہنا‘ نعت پڑھنا اور نعت کی محفل میں شریک ہونا عین ثواب ہے۔ نعتیہ ادب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے‘ اب نعتیہ ادب میں پی ایچ ڈی بھی ہو رہے ہیں اور نعتیہ دیوان بھی تواتر سے شائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نعت ایک ایسی صنفِ سخن ہے جس میں جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں ہے تاہم نعتیہ تنقید کی گنجائش نکلتی ہے کہ اس کا رواج شعری کو جلا بخشتا ہے۔ مشاعرے میں نعت خوانی بھی ہوئی اور انجم عثمان‘ عشرت حبیب اور زینت لاکھانی نے نعتیں پیش کیں۔

حصہ