بارش اور بچوں کے خوشیاں

384

ماشاءاللہ ! تمام بچے کرکٹ کھیلنے کا پروگرام بنا کر گھروں سے باہر نکلے۔آسمان پر کالے کالے بادلوں میں سورج چھپا ہوا تھا۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی تھی۔ بچوں نے کھیل شروع کر دیا گیا تھا۔ چھوٹے چھوٹے بچے سائیکل چلانے میں مصروف نظر آرہے تھے۔ کچھ دیر کے بعد ہلکی پھوار پڑنے لگی۔ بارش کے قطرے دیکھ کر بچے بہت خوش ہو رہے تھے اور بارش تیزدار ہوگئے ۔
باہر بچوں کا شور…ہائے بارش آگئی… تیزدار بارش میں بچوں کو بہت مزا آرہا تھا ۔ خوب نہائے… اف دس منٹ کی بارش سے شہر پھر میں خوب پانی بھرنے لگا۔پانی کو دیکھ کر لوگ حیران ہو گئے۔ پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا…اف…
کچھ ہی دیر بعد بچوں کے رونے کی آواز آگئی۔سب گھر والے بھی باہر کی طرف دوڑ پڑے۔ بچوں…کیا ہوا ہے…؟ عقبہ اور سعد گھڑے میں گر پڑے۔ بڑی مشکل سے ہم نے باہرنکالا ہے۔ بہت چوٹ لگی ہے۔ معاذ تو پورے گندے پانی میں ڈوبا ہوا تھا۔ ابراہیم نے کہا : دادی جان سارے گٹروں کا پانی مکس ہو گیا ہے۔
دادی جان ! مجھے بھی چوٹ لگی ہے ۔ ہاں صرف دس منٹ کی بارش میں یہ حال ہے۔کعب بھاگتے ہوئے آگیا۔دادی جان یہ دیکھو مجھے بھی بہت چوٹ لگی ہے۔ حنظلہ نے کہا : ارے پچھلے سال کی بارش یاد نہیں ہے کیا… ؟ ہمارے گھر ڈوب گیا تھا ۔ کراچی شہر میں کوئی کام ہی نہیں ہوتا۔
دادی جان : ہاں میرے بچوں… کراچی کو لاوارث کر دیا گیا ہے ۔ اللہ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے نعمت اللہ خان صاحب کو ، جب وہ میئر بنے تھے کراچی شہر تو جگ مگ کر رہا تھا۔ انہوں نے کتنا کچھ بنا دیا تھا کہ سب لوگ حیران ہوگئے تھے۔عید قربانی کے موقعے پر آلائشوں کو شہر سے دور لے جاکر گڑھا بنا دیا اور اس میں ڈال کر بند کر دیا گیا۔ بہترین کھاد تیار ہوگئی تھی۔ عوام کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ پھر چونا ڈال کر جراثیم پھیل نے کا موقع ہی نہیں دیا گیا ۔ ہر کام پلانگ کے ساتھ ہوتا تھا۔الحمدللہ
مصعب : دادی جان ! کراچی شہر میں اب کوئی کام کیوں نہیں کرتا…؟ ہاں بیٹے…تم نے بہت اچھا سوال کیا ہے… ! اتنے میں سارا ، بریرا ، مناہل، ارتضئ، مرتضی آگئے۔ سمر کیمپ میں بنایا ہوا ترازو لے کر سب بچوں کو دکھایا گیا۔ دادی جان نے کہا : واہ بھئی واہ… بہت خوب صورت ہے۔ سارا نے کہا : دادی جان آج ہم سب نےترازو بنایا ہے۔اچھا بچوں سب ترازو کے بارے میں کچھ بتائیں… سارا بتائے۔ ترازو انصاف کرتا ہے۔ ترارو برابر تولتا ہے ۔ترازو عدل کا نشان ہے۔
بلال : دادی جان آج کل الیکشن ہونے والے ہیں۔لیکن اس شہر کی حالات کب بدلے گی…؟ اگر ہم اچھے لوگوں کو ووٹ دیں تو وہ ہمارے لیے اچھے اچھے کام بھی کریں گے انشاءاللہ مجھے تو دادی جان صرف ترازو والے لوگ ہی اچھے لگتے ہیں۔
دادی جان : ہاں بچوں…الخدمت جماعت اسلامی پاکستان کے پاس اچھے لوگ موجود ہیں۔جو پہلے بھی اس شہر میں کام کر کے دکھا چکے ہیں۔ ہمیں اس بار بھی ووٹ ان کو ہی دینا ہوگا۔تاکہ کراچی شہر جگ مگائے۔اچھا دادی جان ہم سب کو بتائیں گے کہ ترازو پر مہر لگا کر کامیاب کرے۔انشاءاللہ …
” یہ دیس جگ مگائے گا نور لاالاہ سے۔ ”

حصہ