بابا لائے گائے

305

پیارے پیارے بچو… سارے بچے جلدی سے بھاگ کر آگئی… یہ دیکھو ابو اور سمیع بھائی گائے لے کر آئے۔ ارے واہ…واہ ابراہیم سب بچوں کو آواز دی ،معاذ، سعد… کعب…! سب بھاگتے ہوئے باہر آگئے۔ بلال اور حنظلہ بھی آئے ہوئے تھے۔ ٹرک سے گائے اترتے ہوئے دیکھ کر سب بچے خوشی سے شور مچا رہے تھے۔ گائے آگئی۔گائے آگئی … اریج آپی ، سارا اور بریرہ بھی گیٹ پر آکر جھانک جھانک کر دیکھ رہی تھیں ۔
ہائے اللہ بہت ہی خوبصورت گائے ہے ۔ اتنے میں محلے والے بچے بھی جمع ہوگئے۔اکمل نے کہا : واہ بھئی مامو جان…! بہت ہی خوبصورت رنگ لگ رہی ہے ۔ سفید اور لال۔… سارا نے کہا : چاچو آپ کتنے اچھے ہیں… ہمارے پسندیدہ گائے لائے ہیں ۔ سارے بچوں نے کہا : جزاک اللہ بابا …
بابا …بابا…! میں ہاتھ لگاؤں گا۔ آو بچوں سب ہاتھ لگا کر دیکھیں… بابا نے گائے کے ساتھ بچوں کی تصاویر بھی بنائی۔ آئمہ اور ہانیہ ڈر کے مارے دور کھڑی تھیں ۔ کعب نے کہا : ہا ہا ہا ہا… ہائے ڈرپوک … کعب بھائی ! باجی کو ایسا نہیں کہتے۔ آئمہ غصے سے منو بنا کر کھڑی ہوئی تھی۔ سارا بھی بہت ڈر رہی تھی۔سب لوگ زور زور سے ہا ہا ہا ہا ہنس رہے تھے… سارا کا بھی موڈ آف ہو گیا ۔ امی نے کہا : مذاق میں رونا دھونا چھوڑ دو … ہنستے رہو مسکراتے رہو۔ سب نے مسکراتے ہوئے ہنسنا شورع کر دیا۔
ابو نے کہا : گائے کی دیکھ بھال کون کون کرے گا… ؟ بابا جانی…! ہم سب مل کر دیکھ بھال کریں گے انشاءاللہ سب سے چھوٹا منا کہنے لگا میں تو رسی پکڑ کر گلیوں میں گھماوں گا ۔ معاذ اور سعد نے کہا : بابا ہم چارہ کھلائیں گے ۔ابراہیم نے مسکراتے ہوئے کہا : تم سب لوگ کام کرو… مجھے تو قربانی کے دن بڑا مزہ آئے گا۔
بلال ،اکمل اور حنظلہ نے کہا : بھائی کھالیں کون جمع کریں گا…؟ میں تو کھالیں جمع کروں گا۔بھائی…! ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔دادی جان سن کر بہت خوش ہوئے۔ واہ بھئی واہ…یہ ہوئی نا بات بہت خوب غریبوں کے لئے فلاحی کام بھی کرنا بہت ضروری ہے۔
دادا جان نے بچوں کو نصیحت کی دیکھو بچوں عید قربان تو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں منائی منائی جاتی ہے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ تعالٰی کے راہ میں ہر چیز قربان کرنے کے لئے تیار ہوگئے تھے۔ قربانی کا اصل مقصد اللہ تعالٰی کو راضی کرنا ہے ۔ قربانی کی نیت درست ہونا چاہئیے۔ بڑی گائے ،خوبصورت گائے دیکھ کر صرف خوش ہونا اور شور مچانا مقصد نہیں ہے۔ بس اللہ کے راہ میں قربان کرنا ہے ۔ پیارے بچو…! اللہ تعالٰی کو نہ گوشت پہنچتا ہے نہ خون ۔ بس نیت درست ہونا چاہیے۔
داداجی۔… ہم سب مل کر غریبوں میں گوشت تقسیم کرنے ضرور جائیں گے انشاءاللہ پیارے پیارے جنت کے پھولوں اللہ تعالیٰ ہمارے قربانی قبول فرمائیں۔آمین…سب بچوں نے زور زور سے آمین کہا۔

حصہ