فٹ بال

284

فٹ بال دنیا میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے یورپ، جنوبی امریکا اور تمام خلیجی ملکوں میں فٹ بال کو بہت پسند کیا جاتا ہے فٹ بال کے جدید کھیل کی ابتدا بارہویں صدی عیسوی میں انگلستان سے ہوئی انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کا قیام 31 مئی 1904ء کو عمل میں آیا فٹ بال کئی ملکوں کا قومی کھیل ہے بین الاقوامی فٹ بال میچ کا وقت نوے منٹ ہوتا ہے ورلڈ کپ کے بعد فٹ بال کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ یورو کپ ہے فٹ بال ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 13 جولائی 1930 کو میکسیکو اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا جس میں فرانس نے کامیابی حاصل کی فٹ بال گول کا فاصلہ آٹھ گز ہوتا ہے پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں فٹ بال کا موجودہ چیمپئن فرانس ہے قطر پہلا اسلامی ملک ہوگا جو اس سال فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

حصہ