میٹھے تربوزکی نشانی

342

اکثر جب کبھی ہم پھل خریدتے ہیں تو دھوکا کھا جاتے ہیں کیوں کہ بظاہر اچھا دکھائی دینے والا پھل اندر سے کچا معلوم ہوتا ہے‘ عام طور پر ایسے پھل کو خریدتے وقت گاہک یہ خیال کر لیتا ہے کہ ہرا دکھنے والا پھل ہی اچھا ہوتا ہے۔ مگر یہی سب سے بڑی غلط فہمی ہوتی ہے۔
تربوز کی شناخت کرتے ہوئے سب سے اہم چیز جس پر غور کرنا چاہیے وہ ہے تربوز پر ایک زرد پیلے رنگ کا دھبہ چھال پر موجود ہوتا ہے جو کہ اس بات کی طرف اشارہ کر رہا ہوتا ہے کہ یہ تربوز کھانے کے قابل ہے اور پکا ہوا ہے۔ اسی طرح اگر آپ تربوز کو اٹھاتے ہو اور وہ تربوز کافی وزنی ہے، تو یہ بھی پکے ہوئے تربوز کی نشانی ہے، جب کہ ہرے رنگ کے اور وزن میں بھی کم تربوز پکے ہوئے نہیں ہوتے ہیں۔
اس طرح تربوز کو لینے سے پہلے ہلکے سے ہاتھ سے بجا کر دیکھیں اور اگر وہ آواز کرخت یا کسی چیز کو ٹھونکنے جیسی لگے تو پھل کو مسترد کردیں تاہم اگر یہ آواز ایسی ہو جیسے تاروں کو چھیڑا گیا ہو تو اس چن لیں۔

حصہ