شان الحق حقی پر ڈاکٹر عرفان شاہ کی کتاب شائع ہوگئی

273

ڈاکٹر عرفان شاہ ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں‘ وہ ماہر تعلیم‘ محقق اور ادیب ہیں‘ انہوں نے محمد شان الحق حقی کی شخصیت اور ان کی علمی و ادبی خدمات پر مشتمل کتاب ’’نابغہ لسان و ادب محمد شان الحق حقی‘‘تحریر کی ہے جو طالبانِ علم و آگہی کے لیے بے انتہا مفید ہے۔ یہ کتاب 550 صفحات اور سات ابواب پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر شان الحق حقی نے لسانیت‘ شاعری‘ تنقید‘ صحافت‘ افسانہ نگاری‘ بچوں کے لیے منظوم تخلیقات‘ نعت نگاری اور علمی و تحقیقی کاموں پر ناقابل فراموش کام کیے۔ اشتہار سازی کی صنعت اور پاکستان ٹیلی ویژن کی منصوبہ سازی میں بھی شان الحق حقی نے کارہائے نمایاں انجام دیے۔ وہ صاحبِ طرز غزل گو اور منفرد نظم نگار ہی نہیں بلکہ دیگر اصنافِ سخن پر بھی کمال دسترس رکھتے تھے‘ ان کے سات شعری مجموعے اردو ادب کی شان میں اضافے کا سبب ہیں‘ وہ ایک کامیاب مترجم بھی تھے۔ انہوں نے افسانہ نگاری اور کہانی کار کی حیثیت سے بھی شہرت پائی۔ ان کا تنقیدی مزاج سچائیوں پر محیط تھا۔ وہ فنی نقطہ نظر سے تخلیق کا مطالعہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کرتے تھے۔ زاہدہ حنا نے اس کتاب کے سرنامے میں لکھا ہے کہ یہ کتاب ہمیں شان الحق حقی کے شان دار تحقیقی‘ تخلیقی اور ادبی کاموں سے آگاہ کرتی ہے۔ ڈاکٹر عرفان شاہ کی خاکہ نگاری کی جتنی داد دی جائے کم ہے کہ وہ حقی صاحب کی زندگی کے ہر پہلو کو ہمارے سامنے۔

حصہ