’’خواتین‘‘

182

ہے گھر بار جنت خواتین کی
یہ ہے سچی دولت خواتین کی
رسولِِ خدا کا یہ فرمان ہے
کرو دل سے عزت خواتین کی
ہے رنگِ بہاراں خواتین سے
نمایاں ہے عظمت خواتین کی
نظر آتی ہے مختلف شکل میں
وطن سے محبت خواتین کی
ہوں کیسے بھی حالات ہر دور میں
رہے گی ضرورت خواتین کی
پڑھیں گی اگر سیرتِ مصطفیؐ
بڑھے گی بصیرت خواتین کی
وہ رہتی ہیں مشکل میں بھی تازہ دَم
ہے کس درجہ ہمت خواتین کی
نہیں ہے کسی سے عداوت انہیں
محبت ہے فطرت خواتین کی
اگر مجھ کو تھوڑی سی فرصت ملے
میں پڑھتی ہوں سیرت خواتین کی
رفیعہؔ وسیلے سے اسلام کے
بڑھی قدر و قیمت خواتین کی

حصہ