پانی میں شیشہ کاٹیے

339

آپ نے اکثر گتہ، کاغذ یا کپڑے کے ٹکڑے کو قینچی کی مدد سے بڑی آسانی کے ساتھ کاٹا ہو گا۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ قینچی کی مدد سے شیشہ کس طرح کاٹا جا سکتا ہے۔
ارے آپ تو حیران ہو گئے! ویسے بات تو حیرانی کی ہے، لیکن ہر کام کا کوئی نہ کوئی طریقہ ضرور ہوتا ہے۔ شیشہ کاٹنے کے لیے آپ پہلے ایک بڑے ٹب میں پانی بھر لیں۔ اب ایک ہاتھ میں شیشہ پکڑیئے اور دوسرے میں قینچی۔ اب دونوں ہاتھ پانی میں ڈال دیں اور ہاں آستین اونچی کرنا ہرگز نہ بھولیے گا ورنہ قیمص گیلی ہو جائے گی اور امی جان سے ڈانٹ سننا پڑے گی۔
اب اپنے دونوں ہاتھ پانی میں رکھتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق شیشے کو کاٹنا شروع کر دیں جی ہاں! شیشہ اس طرح کٹنے لگے گا جیسے وہ کاغذ یا گتے کا ٹکڑا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ شیشے پر پڑنے والے دبائو کو پانی نے جذب کر لیا اور شیشہ تڑخنے سے بچ گیا۔

حصہ