ہے بیسویں صدی کا مجدد ابوالاعلیٰ
ہے گلشن اسلام کی عزت ابوالاعلی
وہ علم کا اک نور تھا وہ فضل کا مینار
اک عالم باعمل تھا سید ابوالاعلی
بے خوف بہادر وہ قلم لیس مجاہد
اک مرد قلندر تھا وہ سید ابوالاعلی
اس دین سب گتھیاں سلجھائیں تھیں جس نے
وہ حق نما حق آشنا سید ابوالاعلی
وہ امانت وہ دیانت کا تھا پیکر
وہ صاحب کردار تھا سید ابوالاعلی
افسوس کہ اس قوم نے جانا نہیں جس کو
وہ ملت بیضا کا تھا محسن ابوالاعلی
پہنچاتا رہے گا ترا پیغام جنید اب
واللہ یہ وعدہ ہے اے روحِ ابوالاعلی
یا
ہے تجھ سے مرا وعدہ یہ سید ابوالاعلی