وقت کا تعارف

386

٭وقت ایک بے مثال ذریعہ ہے۔
٭یہ فوری ضائع ہونے والی چیز ہے۔
٭اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔
٭ ہم دو اوقات کے درمیان رکاوٹ پیدا نہیں کر سکتے۔
٭سورج اور چاند کی طرح وقت بھی گردش میں رہتا ہے۔
٭گزر اوقت گزر گیا، افسوس کرکے وقت ضائع نہ کریں۔
٭جو وقت آیا نہیں اس کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔
٭قابل استعمال وقت کیا ہے۔ یہی وقت ہے جسے ہم اس وقت گزار رہے ہیں۔
٭ وقت کو نہ تو خرید سکتے ہیں اور نہ ہی بیچ سکتے ہیں اور نہ ہی اسے ذخیرہ کر سکتے ہیں۔
٭فلیٹ اور مکان کی طرح نہ کرائے پر دےسکتے ہیں اور نہ لے سکتے ہیں۔
٭مقررہ زندگی سے زیادہ حاصل بھی نہیں کر سکتے۔
٭وقت ہر انسان کی متاع ہے۔ جو بھی صبح اٹھتا ہے، اسے 24 گھنٹے کی تھیلی دے دی جاتی ہے۔
٭یہ چوبیس گھنٹے ہر انسان چاہے امیر ہو یا غریب کو برابر ملتے ہیں۔
٭اس معاملے کو آخرت کو مفاد بنا کر مفاد پر ست بنیے اور اپنی اصل زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کیجیے۔
٭ہر چیز اور ہر کام کے لیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔
٭قول ہے کہ خود کو دنیا میں اتنا مصروف رکھو جتنا چھوٹے پل کو پار کرنے والا سامان اٹھاتا ہے۔

حصہ