انسانوں کےلیے شکار کرنے والا پرندہ
کارمورانٹ ایک دلچسپ پرندہ ہے۔ یہ مچھلیوں کا بہت زبردست شکاری ہے۔ مشرقی ممالک میں لوگ اسے اپنے لیے مچھلیاں پکڑنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس کے گلے میں ’’لوہے کا رنگ‘‘پھنسا دیا جاتا ہے جس سے یہ مچھلی نہیں نگل سکتا۔ پھر اس کے حلق سے یہ مچھلی نکال لی جاتی ہے۔
سینے پرونے والا پرندہ
اس پرندہ کا نام اس کے کام کی وجہ سے ’’ٹیلر برڈ‘‘ یعنی درزی پرندہ ہے۔ یہ پتوں کو اپنی تیز چونچ کی مدد سے سیتا ہے اور گھونسلہ بناتا ہے۔ پھر اس میں نرم گھاس بھی ڈالتا ہے۔
بھاگنے والا پرندہ
’’روڈ رنر‘‘ ایک پرندہ ہے جو اڑتو سکتا ہے مگر اپنی خوراک کے لیے سانپ چھپکلیاں وغیرہ پکڑنے کےلی ےنیچے بھی اتر آتا ہے۔ یہ امریکا اور میکسیکو کے صحرائوں میں پایا جاتا ہے۔