گھریلو ٹوٹکے

392

دائمی سردرد
ایک سیب چھیل کر باریک ٹکڑے کرلیں۔ ان میں تھوڑا سا نمک اچھی طرح مکس کریں، اور یہ آمیزہ صبح نہار منہ کھائیں۔
قبض، گیس
ایک چوتھائی چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ڈال کر پئیں۔
گلے میں درد ہونا
تُلسی کے دو تین پتے پانی میں ہلکی آنچ پر ابالیں، یہاں تک کہ پتوں کا عرق پانی میں آ جائے۔ پھر اس سے غرارے کریں۔
منہ کا السر(منہ میں زخم ہوجانا)
کیلے اور شہد کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے منہ کے اندر متاثرہ حصوں پر لگادیں۔
ناک بند ہونا
آدھا کپ پانی لیں اور اسے گرم کرلیں۔ اس میں سیب کا سرکہ اور چٹکی بھر پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور مکس کرکے پی لیں۔ دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔
بلند فشارِخون(ہائی بلڈپریشر)
دودھ کے ساتھ آملہ کھانے سے بلڈپریشر کم ہوتا ہے۔ اسے صبح کے وقت استعمال کرنا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
دمہ
ایک چمچ شہد میں آدھا چمچ دار چینی ملائیں اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔ باقاعدگی سے روزانہ یہ آمیزہ لیں۔

حصہ