منہ کے جراثیم ختم کرنے کے گھریلو ٹوٹکے

339

منہ میں موجود مضر صحت جراثیم جگر، گردوں اور معدے پر منفی اثرات ڈال سکتے ہیں، اس لیے طبی ماہرین منہ کی صفائی پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں۔ منہ کی صفائی کے لیے کچھ گھریلو ٹوٹکے یہاں پیش کیے جارہے ہیں:
پانی اور نمک
گرم پانی کا آدھا کپ لیں اور اس میں آدھا چمچ نمک ڈال لیں، اسے اچھی طرح ہلائیں اور پھر اس سے غرارے کریں۔
ناریل کا تیل
ناریل کے تیل سے بھی غرارے کیے جا سکتے ہیں، اس کے لیے ناریل کے خالص تیل کا ایک چمچ لے کر غرارے کریں۔ یہ عمل دن میں کئی بار کیا جا سکتا ہے۔ تیل نگلنے سے پرہیز کریں۔
لونگ اور دارچینی کا تیل
ایک گلاس پانی میں لونگ اور دارچینی کے تیل کے 10 قطرے ڈالیں، اور اسے کسی بوتل میں رکھ لیں، اور دن میں روزانہ 2 بار اس سے غرارے کریں۔
بیکنگ سوڈا
ایک چمچ سوڈا ایک گلاس گرم پانی میں ملائیں، اس سے غرارے کریں۔ نگلنے سے پرہیز کریں۔ غراروں کے بعد ہلکے گرم پانی سے منہ دھو لیں۔

حصہ