سلام گزار ادبی فورم کا ماہانہ مشاعرہ

162

سلام گزار ادبی فورم انٹرنیشنل کراچی کا ماہانہ مشاعرہ اصغر علی سید کی رہائش گاہ پر زیر صدارت ڈاکٹر ماریہ منظر منعقد ہوا۔ سمیع نقوی مہمان خصوصی‘ شجاعت زیدی مہمان اعزازی تھے جب کہ مقبول زیدی نے نظامت کے فرائض انجام دیے اس موقع پر عقیل عباسی جعفری‘ نسیم کاظمی‘ فرحت عباس ترمذی‘ مصطفی کاظمی‘ حیدر زیدی‘ شارق رشید خان‘ نظر فاطمی‘ کشور عدیل جعفری‘ ضیا زیدی‘ خمار زیدی‘ اصغر علی سید‘ تارہ جعفری‘ رانا خالد محمود‘ رئیس النصر‘ رانا خالد محمود قیصر‘ غضنفر غزلی کے علاوہ ڈاکٹر جاوید منظر‘ سمیع نقوی‘ شجاعت زیدی اور مقبول زیدی نے سلام حسین پیش کیے۔ اس موقع پر مقبول زیدی نے کہا کہ رثائی ادب کا مرکز و محور کربلا ہے۔ صاحبِ صدر ڈاکٹر جاوید منظر نے کہا کہ حضرت حسینؓ مینارۂ نور ہیں جس کی روشنی میں ہم ہدایت پا رہے ہیں۔ انہوں نے حق و باطل میں امتیاز کیا۔ انہوں نے حق کی خاطر قربانیاں پیش کیں۔

حصہ