گھریلو ٹوٹکے

296

چیونگم کے داغ
چھری کو ذرا سا گرم کرکے پہلے چیونگم اتار دیں پھر متاثرہ حصے پر اسپرٹ لگائیں اور صابن سے رگڑ کر دھو لیں۔
چاندی کے زیور ات کو کالے ہونے سے بچائیں
چاندی کے زیورات اکثر کالے ہو جاتے ہیں انہیں کالا ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے جیولری بکس میں چار سے پانچ عدد چاک ڈال دیں جیولری کالی نہیں ہوگی۔
بجلی کی استری کا زنگ صاف کرنے کے لیے
اگر بجلی کی استری کو زنگ لگ جائے تو کھانے کے سوڈے سے زنگ صاف کر لیجیے۔
چوہے بھگائیں
جہاں چوہے پیدا ہوں پیپرمنٹ باریک کرکے چھڑک دیجیے۔
جلی ہوئی دیگچی صاف کرنا
اگر دیگچی اندر سے کالی ہوگئی ہو تو اس میں پانی بھر کر تین چمچے ٹاٹری ملا کر آدھے گھنٹے تک پانی کو ابالیں۔ دیگچی صاف ہو جائے گی۔

حصہ