یورپ میں عورت پر تشدد

693

یورپی یونین کے رکن ممالک میں فرانس، جرمنی، اور برطانیہ میں عورتوں کے قتل کی شرح سب سے بلند رہی، اور ان میں بھی فرانس پہلے نمبر پر رہا۔ یورپ میں عورت کے خلاف تشدد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
یورپی شماریاتی آفس ’’یورو اسٹیٹ‘‘ کی سال 2017ء کے اعداد و شمار سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں عورتوں کے قتل کی شرح سب سے بلند رہی اور ان میں بھی فرانس پہلے نمبر پر رہا۔
فرانس میں ایک سال کے دوران 601 عورتوں کو قتل کیا گیا اور برطانیہ میں ہر تین میں سے ایک عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
جرمنی میں 380، برطانیہ میں 227 اور اسپین میں 113 عورتیں مردوں کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔
اٹلی میں 2018ء کے دوران قتل ہونے والی عورتوں کی تعداد 142 رہی۔
ترکی کی قومی اسمبلی کے عورت مرد مساوی مواقع کمیشن کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ممالک میں 15 سال سے بڑی ہر تین عورتوں میں سے ایک، مردوں کے ہاتھوں جسمانی یا جنسی تشدد کا سامنا کررہی ہے۔

حصہ