دوسروں کی بات غور سے سنیے۔
ہر انسان میں خوبیاں ہوتی ہیں۔ لوگوں کی ان خوبیوں کو ان میں تلاش کیجیے اور ان خوبیوں کا احساس کرتے ہوئے ان سے گفتگو کیجیے۔
انسانوں کا مطالعہ کرتے ہوئے اپنی خوبیوں میں اضافہ کیجیے۔ دور حاضر کے تقاضوں کے پیش نظر صلاحیتوں کو بڑھائیے تاکہ لوگ آپ کی قدر کریں۔
مثبت سوچ کے حامل بننے کی کوشش کریں۔ روشن پہلو دیکھنے کی کوشش کریں۔
جو کام آپ کے لیے مفید نہیں ہیں انہیں کرنے سے انکار کر دیجیے۔ انکار کو معذرت کے روپ میں بدلنے کی کوشش کیجیے ورنہ ہمارے معاشرے میں روزگار جانے کا خطرہ ہے۔
خوش مزاج رہنے کی کوشش کریں۔
بامقصد زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔ منصوبہ بندی کے ساتھ منظم، معتدل، متوازن اور موثر زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔
سوال کرنے کے فن سے آگاہی حاصل کیجیے۔ کسی کام سے پہلے اپنے آپ سے یہ سوالات کریں۔ کیا؟ کیوں؟ کیسے؟ اور کب؟
مطالعہ اور غوروفکر کی عادت بڑھائیں۔
اپنی صحت اور توانائی کا خیال رکھیں۔
کاروباری اخلاقیات کو سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کیجیے۔
کوڈ آف کنڈکٹ یا ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی کوشش کیجیے۔
انٹرل کنٹرول یعنی کاروبار کے لیے حفاظتی اقدامات کا نفاذ کیجیے۔ ادارے کے اثاثہ جات کی حفاظت کیجیے۔ آپ ادارے کے امین ہیں۔
ضابطے اور قوانین کا خیال رکھیے۔ اس کا احترام کیجیے۔