ٹوٹکے

321

سفید کپڑوں کو چمک دار بنائیں
سفید کپڑوں کو دوبارہ چمک دار بنائیں وہ بھی کسی مہنگے واشنگ پاؤڈر کے بغیر‘ صرف اس گھریلو نسخے کی مدد سے کپڑوں کی رونق واپس لائیں مردوں کو خاص طور پر سفید رنگ کے کپڑے بہت پسند ہوتے ہیں لیکن خواتین کے لیے وہی سفید کپڑے پریشانی کا باعث بن جاتے ہیں جب ان پر داغ دھبے اور نشانات پڑ جاتے ہیں، کبھی سالن کی چھینٹ تو کبھی گاڑی کا آئل، کبھی بچوں کی شرٹس پر چاکلیٹ کے ضدی نشانات جس سے ان سفید کپڑوں کی چمک کو برقرار رکھنا قدرے مشکل ہوتا ہے۔
مہنگے سے مہنگے واشنگ پاؤڈرز بھی ان نشانات کو ختم نہیں کرپاتے لیکن اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا خرچہ بھی کم ہو اور یہ سفید کپڑے بھی چمک کر نئے جیسے ہوجائیں تو اس نسخے کو استعمال کریں آپ کو واضح فرق خود ہی دکھائی دے گا۔
٭ ایک بالٹی پانی میں چار چمچ بیکنگ سوڈا شامل کریں۔ اس کو اچھی طرح مکس کریں۔
٭ اب اس بالٹی میں سفید کپڑے ڈالیں اور تقریباً آٹھ گھنٹے بھیگے رہنے دیں۔
٭ بعد میں کپڑوں کو سادے پانی سے دھو لیں۔ واہ! کیا چمک ہے۔
ہوگئے نا چمکدار سفید کپڑے بالکل نئے جیسے۔
لال بیگ کو بھگانے کی ٹپ:
لال بیگ کو بھگانے کے لیے چار لیموں لیں اور ان دھو کر کو چھلکوں سمیت بلینڈر میں ڈال کر آدھا گلاس پانی ڈالیں اور بلینڈ کر لیں۔ ساتھ ہی اس میں بیکنگ پائوڈر شامل کرلیں لیجیے تیار ہے آپ کا لال بیگ بھگائو جوس۔ جس جگہ زیادہ لال بیگ نظر آئیں وہیں اس پر اسپرے کر دیں لیجیے بھاگ جائیں گے تمام لال بیگ۔
چیونٹی و دیگر حشرات بھگانے کی ٹپ:
چیونٹیاں تو کہیں سے بھی نکل آتی ہیں ان کے لیے آپ ایک لیموں کو کاٹ لیں اور اس کا رس نکال کر الگ کر لیں اب اس خالی لیموں پر کالی مرچ چھڑک دیں اور کو اس جگہ رکھ دیں جہاں سے آپ کو زیادہ چیونٹیاں نظر آئیں۔ یہ بھی آپ کے گھر سے بھاگ جائیں گی۔
جوئوںکا مکمل خاتمہ
ایک لیموں لے کر اس کو درمیان سے کاٹ لیں اور پھر اسے بالوں میں رگڑیں کہ اس کا رس بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے۔ اسے دو گھنٹے لگا رہنے دیں پھر نیم کے پتوں کو ابال لیں اور اس پانی سے سر دھو لیں۔ جوئوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا اور بالوں میں چمک آجائے گی۔ احتیاط کریں کہ پانی آنکھوں میں نہ جائے۔
اگر جوتوں سے پائوں میں دھبے پڑ جائیں
اگر جوتوں کی وجہ سے پائوں پر دھبے پڑ جائیں تو اس کے لیے 4 بڑے چمچے گلیسرین میں ایک بڑے لیموں کا رس ملا کر کسی شیشی میں رکھ لیں۔ روزانہ اس مکسچر سے پائوں کے دھبوں پر مالش کریں بعد میں پائوں دھو لیں‘ چند دنوں میں پائوں صاف ہو جائیں گے۔
سفید بال کالے کرنے کا آزمودہ نسخہ
اگر کسی کے بال وقت سے پہلے سفید ہو گئے ہوں تو اسطوخدوس (جڑی بوٹی) 6 گرام ایک کپ پانی میں پانچ منٹ پکا کر صبح و شام پئیں ان شاء اللہ آہستہ آہستہ بال دوبارہ کالے ہونا شروع ہو جائیں گے۔ یہ نسخہ کچھ عرصے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔

حصہ