ہانی ویلفیئر کا سمندری مشاعرہ

208

گزشتہ اتوار ہانی ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت ریڑھی گوٹھ کے سمندر میں کشتی مشاعرہ ترتیب دیا گیا جس میں سعد الدین سعد‘ رونق حیات‘ شاہد اقبال‘ سحر تاب رومانی‘ محمد علی گوہر‘ رانا خالد محمود‘ احمد سعید خان‘ یوسف چشتی‘ کاوش کاظمی‘ تنویر سخن‘ مظہر ہانی‘ کامران طالش‘ علی کوثر‘ عاشق شوکی اور شائق شہاب نے کلام نذر سامعین کیا۔ مشاعرے کی صدارت سعد الدین سعد نے کی۔ مرتضیٰ سولنگی مہمان خصوصی اور رونق حیات مہمان اعزازی تھے۔ شاہد اقبال نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر رونق حیات نے کہا کہ زبان و ادب کی ترقی کے لیے مشاعرہ ایک اہم ادارہ ہے جہاں شعرائے کرام اشعار کے ذریعے زندگی کے معاملات کے علاوہ سیاسی مسائل کو زیر بحث لاتے ہیں۔ شعرائے کرام لوگوں میں فکر و آگہی کے چراغ جلاتے ہیں لیکن افسوس یہ ہے کہ ان کے مسائل کے لیے کوئی میدان عمل میں نہیں آتا‘ ہم نے اپنی تنظیم نیاز مندان کراچی کے ذریعے قلم کاروں کے مسائل پر حکومتی اداروں سے بات چیت کی ہے ہمیں امید ہے کہ جلد ہی بہتر نتائج مرتب ہوں گے۔ مظہر ہانی نے خطبۂ استقبالیہ میں کہا کہ ہماری آرگنائزیشن سندھ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں ضرورت مندوں کی مدد کررہی ہے۔ اس کے علاوہ مجھے اردو زبان و ادب سے محبت میں چاہتا ہوں کہ شعرائے کرام کی حوصلہ افزائی ہو‘ آج کا مشاعرہ رونق حیات کے لیے سجایا گیا ہے۔

حصہ