ذہنی آسودگی کے لئے شاعری ضروری ہے،شاداب احسانی

200

معاشرے کے عروج و زوال میں شعرا بھی حصہ دار ہیں یہ وہ طبقہ ہے جو معاشرے مسائل بیان کرتا ہے‘ حق و باطل کا فرق نمایاں کرتا ہے‘ ہمیں اپنے مسائل سے نمٹنے کے ہنر بتاتا ہے‘ مزید یہ کہ ذہنی آسودگی کے لیے شاعری بھی ضروری ہے‘ یہ ایک دفاعی لائن ہے جو تنظیمیں مشاعرے کراتی ہیں وہ ادب کی ترقی میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی نے آداب انٹرنیشنل کے تحت ہونے والے مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ شاعر اپنے شاگردوں کو کلام لکھ کر دے رہے ہیں جس سے متشاعروں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس طرح ادب پروان نہیں چڑھتا۔ میزبان مشاعرہ کشور عدیل جعفری نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ ہم نے کراچی میں کئی بڑے مشاعرے کرائے ہیں اب ہم اکتوبر میں تین روزہ ’’جشن انور شعور‘‘ منائیں گے۔ مشاعرے میں صفدر صدیق رضی مہمان خصوصی تھے جب کہ آصف رضا رضوی اور اختر سعیدی مہمانانِ اعزازی تھے۔ حامد علی سید نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ مشاعرے میں صاحب صدر‘ مہمان خصوصی‘ مہمانان اعزازی اور ناظم مشاعرہ کے علاوہ سلیم فوز‘ فیاض علی فیاض‘ سحر تاب رومانی‘ شاعر حسین شاعر‘ راقم الحروف نثار احمد‘ کشور عدیل جعفری‘ سلیم شہزاد‘ غنی بہلوال‘ احمد سعید خان‘ ضیا زیدی‘ رانا خالد محمود‘ کامران طالش اور عارف نظیر نے کلام پیش کیا۔

حصہ