غریب کون ہوتا ہے؟

500

عربی کی ایک حکایت ہے کہ حضرت موسیٰؑ مصر سے مدین گئے تو انہیں بخار نے آلیا اور اس کے بعد بھوک ستانے لگی۔ حضرت موسیٰؑ نے دعا مانگی: ’’اے میرے رب! میں مسافر ہوں مریض بھی ہوں اور میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔‘‘ اللہ جل شانہ نے فرمایا ’’اے موسیٰؑ! کیا تو جانتا ہے غریب کون ہوتا ہے؟ مریض کون ہے اور بغیر مال والا کون ہوتا ہے؟‘‘
حضرت موسیٰؑ نے فرمایا: ’’اے میرے پروردگار مجھے اس کا کچھ علم نہیں ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’غریب وہ ہے جس کا میری طرح کا پروردگار نہ ہو، مریض وہ ہے جس کا میری طرح کا طبیب نہ ہو اور بغیر مال والا وہ ہے جس کا میری طرح کا کارساز نہ ہو۔‘‘

حصہ