شیخ سعدیؒ کے خوبصورت اقوال

494

٭ شیخ سعدیؒ کا اصل نام مشرف الدین بن مصلح الدین عبداللہ تھا۔ آپؒ شیراز، ایران میں پیدا ہوئے۔ آپ کا سال پیدائش 1184ء اور وفات 1291ء ہے۔ آپؒ نے اپنی زندگی میں بہت سے ممالک کا سفر کیا اور اسی دوران بہت سی کتابیں بھی تحریر کیں۔ ان میں گلستانِ سعدیؒ اور بوستانِ سعدیؒ مشہور اور مقبول ہیں۔ آپؒ سے کسی نے بچوں کی تربیت کے متعلق سوال کیا۔ شیخ سعدیؒ نے جو جملے کہے وہ چاندی کے پانی سے سونے کی تختی پر لکھنے کے قابل ہیں۔ آپؒ نے فرمایا:
جس بچے کی عمر 10 سال سے زیادہ ہو جائے، اسے نامحرموں اور ایروں غیروں میں نہ بیٹھنے دو۔
اگر تو چاہتا ہے کہ تیرا نام باقی رہے، تو اولاد کو اچھے اخلاق کی تعلیم دے۔
بچے کو استاد کا ادب سکھائو اور استاد کی سختی سہنے کی عادت ڈالو۔
بچے کی تمام ضروریات خود پو ری کرو اور اسے ایسے عمدہ طریقے سے رکھو کہ وہ دوسروں کی طرف نہ دیکھے۔
شروع شروع میں پڑھاتے وقت بچے کی تعریف اور شاباش سے اس کی حوصلہ افزائی کرو۔ جب وہ اس طرف راغب ہو جائے، تو اسے اچھے اور برے کی تمیز سکھانے کی کوشش کرو اور ضرورت پڑے، تو سختی بھی کرو۔

حصہ